صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ڈھاکا میں طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں طلب کر لیا۔
ذرائع اے سی سی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا، اے سی سی نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو وینیو تبدیل کرنے سے متعلق باضابطہ بتا دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کا مقام اور تاریخ تبدیل کرنے کا کہا تھا، دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کروانا چاہتے ہیں۔
ذرائع اے سی سی کے مطابق کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا تو اسے آن لائن شرکت کا آپشن دیا گیا ہے، دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز ہوتی ہیں، اے سی سی اور آئی سی سی کی بھی آن لائن میٹنگز ہوتی رہی ہیں۔
اس سے قبل بھارت نے ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو وینیو تبدیل کرنے سے متعلق باضابطہ طور پر بتا دیا، میٹنگ دوسرے وینیو منتقل نہ کی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ کا بنگلادیش میں سیاسی صورتحال کے باعث وہاں جانا مناسب نہیں، بھارتی بورڈ اگست میں بنگلادیش میں سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایشین کرکٹ کونسل بھارتی بورڈ ڈھاکا میں اے سی سی
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔