Jasarat News:
2025-07-11@02:40:10 GMT

ایک تولہ سونا 3200روپے مہنگا

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)ایک دن بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ایک تولہ سونا 3200روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت3لاکھ 54ہزار 700روپے پر جا پہنچی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 2744روپے اضافے سے 10گرام سونا3لاکھ 4ہزار98روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 32ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3324ڈالر پر جا پہنچا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,744 روپے اضافے کے بعد 301,354 روپے سے بڑھ کر 304,098 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 276,251 روپے سے بڑھ کر 278,766 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 3,851 اور دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے اضافے کے بعد 3,301 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,292 ڈالر سے بڑھ کر 3،324 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافہ ریکارڈ
  • آج بروز جمعرات 10 جولائی سونا کی فی تولہ قیمت کیا ہوگی؟جانئے
  • کیا سونے کی قیمتوں میں کوئی بڑی کمی ممکن ہو سکتی ہے؟
  • سونے کی قیمت میں 3ہزار روپے کمی
  • سونا فی تولہ 3000روپے سستا
  • سونا پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،ہوش اڑ ادینے والی خبر آگئی
  • سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان، فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوا؟
  • سونا 25 ڈالر کی کمی سے 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیا