data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑی کو نہیں چھوڑیں گے، پہلے مرحلے میں سرکاری گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔ وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے اور جدید آلات سے گاڑیوں کی انسپکشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی گاڑی بھی ٹیسٹنگ سے گزاری گئی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ماحول کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ پاس ہونے والی گاڑیوں پر بار کوڈ لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹے کام کر رہے ہیں، باقی بند کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے بڑھنے کے باعث فوری اقدامات ناگزیر تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں والی گاڑیوں

پڑھیں:

تحریک انصاف کا آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔
 ڈان نیوزنے    ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بلایا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور 300 سے زائد گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں لاہور روانہ ہوں گے، تحریک انصاف بذریعہ جی ٹی روڈ گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں لاہور جائے گی۔

خواجہ آصف نے میاں ابوزرشاد کی آمند اور ٹیکس تفصیلات کھول کر عوام کے سامنے رکھ دی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کا آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کا فیصلہ
  • کے پی میں نئی اسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی
  • کے پی حکومت نے نئی اسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگادی
  • نئی اسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی
  • اسلام آباد میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا آغاز، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد
  • ہمک:فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی ، ہر طرف دھواں ہی دھواں ،ریسکیوآپریشن جاری
  • چاغی؛ رات 8 بجے کے بعد ڈبل سواری پر مکمل پابندی، نوٹیفکیشن جاری
  • دیوان فاروق موٹرز کا نیا سنگ میل: 300 کلومیٹر رینج والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا آغاز
  • چینی کی برآمد پر مکمل پابندی لگائی جائے‘کاشف سعید شیخ