پاک بحریہ نے 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) 11 افسران کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(نمائندہ جسارت)پاک بحریہ نے 13 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔پاک بحریہ کے اہلکاروں میں عسکری اعزازات
 تفویض کرنے کی تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوئی۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افسران وجوانوں کومختلف عسکری اعزازات سے نوازا۔تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)، 11 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، 183 ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔ اسی طرح 60 آفیسرز، ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والے افسران میں کموڈور راشد محمود شیخ، کموڈور تصور اقبال، کموڈور عامر اقبال، کموڈور راشد نذیر، کموڈور ذیشان شاہد، کموڈور ڈاکٹر ندیم قریشی، کموڈور ڈاکٹر طارق معراج رسول خان، کموڈور ڈاکٹر عطائ اللہ، کموڈور محمد عمیر، کموڈور شاہد واصف، کموڈور ثاقب حبیب، کموڈور فیصل اقبال قاضی اور کیپٹن سید عاطف حسین بخاری شامل تھے۔تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کیپٹن نوید احمد، کمانڈر عمران رضا، کمانڈر بابر ابن سلیم، کمانڈر نجیب اللہ خان نیازی، کمانڈر رضوان اللہ، سرجن کمانڈر محسن رضا خان، کمانڈر امتیاز محمد، کمانڈر محمد انور، لیفٹیننٹ کمانڈر سید نعمان مسعود، لیفٹیننٹ کمانڈر ولید عارف اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر شامل تھے۔تمغہ بسالت کمانڈر منور احمد بھٹی، کمانڈر نعیم احمد خان، صدام حسین پی ایم ٹی-I اور زین علی پی ایم ٹی-II نے وصول کیا۔53 تمغہ خدمت (ملٹری)-II اور 99 تمغہ خدمت (ملٹری)-III جبکہ 60 افسران، ایم سی پی اوز/ سی پی اوز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے نوازا گیا۔تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 پاک بحریہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ستارہ امتیاز تمغہ امتیاز افسران کو پاک بحریہ کو تمغہ
پڑھیں:
چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
---فائل فوٹوزچین میں تیار کی جانے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی۔
پاکستان کے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ 5 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کا حصہ 8 آبدوزیں 2028ء تک مکمل طور پر پاکستان کے بیڑے میں شامل ہو جائیں گی۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے مطابق چار آبدوزیں چین میں اور باقی پاکستان میں تیار کی جائیں گی جس سے مقامی تکنیکی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی طاقت کو مضبوط بنائیں گی۔
اِن کا کہنا تھا کہ چینی دفاعی ساز و سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے جبکہ پاک بحریہ اب مصنوعی ذہانت، بغیر پائلٹ نظاموں اور الیکٹرانک وارفیئر میں بھی چین کے ساتھ تعاون بڑھا رہی ہے۔