پاک بحریہ نے 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) 11 افسران کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کراچی:
پاک بحریہ نے 13 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کے اہلکاروں میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوئی۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افسران وجوانوں کومختلف عسکری اعزازات سے نوازا۔
تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)، 11 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، 183 ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔
اسی طرح 60 آفیسرز، ماسٹرچیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔
ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والے افسران میں کموڈور راشد محمود شیخ، کموڈور تصور اقبال، کموڈور عامر اقبال، کموڈور راشد نذیر، کموڈور ذیشان شاہد، کموڈور ڈاکٹر ندیم قریشی، کموڈور ڈاکٹر طارق معراج رسول خان، کموڈور ڈاکٹر عطاء اللہ، کموڈور محمد عمیر، کموڈور شاہد واصف، کموڈور ثاقب حبیب، کموڈور فیصل اقبال قاضی اور کیپٹن سید عاطف حسین بخاری شامل تھے۔
تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کیپٹن نوید احمد، کمانڈر عمران رضا، کمانڈر بابر ابن سلیم، کمانڈر نجیب اللہ خان نیازی، کمانڈر رضوان اللہ، سرجن کمانڈر محسن رضا خان، کمانڈر امتیاز محمد، کمانڈر محمد انور، لیفٹیننٹ کمانڈر سید نعمان مسعود، لیفٹیننٹ کمانڈر ولید عارف اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر شامل تھے۔
تمغہ بسالت کمانڈر منور احمد بھٹی، کمانڈر نعیم احمد خان، صدام حسین پی ایم ٹی-I اور زین علی پی ایم ٹی-II نے وصول کیا۔
پاک بحریہ کے ایم سی پی اوز ، سی پی اوز اور سیلرز کو 31 تمغہ خدمت (ملٹری)-I،
53 تمغہ خدمت (ملٹری)-II اور 99 تمغہ خدمت (ملٹری)-III جبکہ 60 افسران، ایم سی پی اوز/ سی پی اوز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے نوازا گیا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ستارہ امتیاز تمغہ امتیاز افسران کو پاک بحریہ سی پی اوز کو تمغہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ