کراچی: عمارت گرنے کے واقعے میں پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں ذمے داران کا تعین ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کراچی کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ پولیس نے عدالت میں جمع کروادی۔
اس رپورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی عمارت تعمیر کی تھی، کافی عرصے سے اس عمارت کے دونوں حصے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش تھے۔
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 فلیٹ پر مشتمل عمارت کا ایک حصہ ایس بی سی اے افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث گرا، عمارت کے خستہ حال ہونے سے متعلق ایس بی سی اے کے افسران کو 2022 سے علم تھا۔
رپورٹ کے مطابق معلوم ہونے کے باوجود ایس بی سی اے کے افسران نے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے، ان افسران نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث عمارت گری۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔