Jasarat News:
2025-11-03@06:56:02 GMT

غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے‘ شبیر قریشی

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر محمد شبیر قریشی نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ شبیر قریشی کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا د میں کہا گیا ہے کہ لیاری افسوسناک واقعے میں 27 بے گناہ شہری جان کی بازی ہار گئے۔ غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے، مختلف اوقات میں کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں، سو سے زائد شہری عمارتیں گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمے داروں کے اثاثہ جات چیک کیے جائیں۔ جن افسران نے کرپشن کی اور غفلت کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اورکراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات پر اسمبلی ارکین پر کمیٹی بنائی جائے۔ شبیر قریشی نے کہا ہے کہ قرارداد منظور کرکے سندھ اسمبلی میں کراچی میں غیر قانونی عمارتوں کے بننے پر بحث کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

کراچی:

 شہرِ قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے.

پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن کی نواب کالونی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان افتخار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

لواحقین کے مطابق مقتول افتخار موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

وہ گزشتہ روز بھی دکان پر گیا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دکان سے جلدی نکلا تھا۔

راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم افتخار نے اسلحہ دیکھ کر رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزمان نے سر پر گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور اہلِ علاقہ نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسرا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا کے مطابق مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • ای چالان کیخلاف متفقہ قرارداد کے بعد کے ایم سی کا یوٹرن
  • گرین بیلٹ پر بنے مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سرچ آپریشن کلیئر قرار
  • ڈنگی کی وبا، بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت کی غفلت
  • خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
  • پنجاب اسمبلی :وفاق سے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلیے27ویں آئینی ترمیم کا مطالبہ
  • کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے
  • پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے کیلئے قرارداد وفاق کو ارسال
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول کا رابطہ، پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر مبارکباد
  • پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں سے متعلق آئین میں ترمیم کی قرارداد وفاق کو ارسال