پشاور میں سربراہ جے یو آئی (ف) کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری تجویز ہوگی صوبے میں تبدیلی آئے، خیبر پختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، ہماری حکومت میں صوبے میں مکمل امن و امان تھا، صوبے میں تبدیلی کے متعلق فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ پشاور میں مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، امن و امان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، سندھ میں ڈاکو راج ہے، ملک سے دہشت گردی کیسے ختم ہوگی۔؟ اب سے سوچنے کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہوگی صوبے میں تبدیلی آئے، خیبر پختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، ہماری حکومت میں صوبے میں مکمل امن و امان تھا، صوبے میں تبدیلی کے متعلق فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی اکثریت جعلی ہے، ہمارا صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، فاٹا کے لیے بغیر مشاورت بڑی ترمیم اور آئین میں اتنی بڑی تبدیلی کی گئی، آج اس ترمیم کو واپس کرنا ملکی مفاد میں ہے، فاٹا کا انضمام غلط فیصلہ تھا سیاسی پارٹیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں، ذاتی دشمنی نہیں، ہم مسلح گروہوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنا رویہ تبدیل کرے تو بات ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی کے نوجوان آتے ہیں میرے ساتھ بیٹھتے ہیں، سوالات کرتے ہیں۔ صحافی کے سوال کرنے پر ان کا کہنا تھا سینیٹ کے حوالے سے سیٹس ایڈجسٹمنٹ پر تبصرہ نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی سے کوئی شکایت پیدا ہوئی تو اُن کے ساتھ بیٹھیں گے، امن و امان کے حوالے سے اے پی سی بلائی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا میں تبدیلی مولانا فضل الرحمان صوبے میں تبدیلی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات

آئی جی خیبر پختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان
  • طالبان نے بےحیائی روکنے کیلیے وائی فائی پر پابندی لگا کر انٹرنیٹ کیبل کاٹ دی
  • مولانا فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، مسلمہ امہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • امت مسلمہ کو باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات