پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ اجلاس کا کوالالمپور میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ اجلاس کا کوالالمپور میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
کوالالمپور: پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ہفتہ کے روز چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔وانگ ای نے کہا کہ اِس سال مشرقی ایشیائی سمٹ کی 20ویں سالگرہ ہے، تمام فریقوں کو اِس موقع کو باہمی افہام و تفہیم، امن و استحکام کی بحالی اور ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
چین کی جانب سے اس حوالے سے تین تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اول، مکالمے کی بحالی۔ چین اِس سال کے سربراہی اجلاس میں 20ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری اعلامیہ جاری کرنے کی حمایت کرتا ہے جو اجلاس کی مستقبل کی سمت متعین کرے گا۔دوسرا، ترقی کی جانب واپسی۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر مشرقی ایشیائی سربراہی اجلاس ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے اور خطے میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
تیسرا، کھلے پن کی جانب واپسی۔ ہم خطے میں سرد جنگ کی ذہنیت، گروہی تصادم کو درآمد کرنے اور کسی بھی قسم کے بند “چھوٹے حلقے” تشکیل دینے کی مخالفت کرتے ہیں۔وانگ ای نے زور دے کر کہا کہ تائیوان علاقے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ “تائیوان کی علیحدگی” کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اور بیرونی قوتوں کی سرپرستی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام ممالک واضح موقف کے ساتھ ایک چین کے اصول پر قائم رہیں گے، ہر قسم کی”تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کریں گے اور چین کی وحدت کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرناؤرو کے صدر چین کےساتھ تعلقات کے حوالے سے پرامید ناؤرو کے صدر چین کےساتھ تعلقات کے حوالے سے پرامید سرکاری اداروں کے مجموعی نقصانات 59کھرب روپے سے تجاوز کرگئے احبابِ فکر و عمل تنظیم کی شجر کاری مہم – سرسبز پاکستان کی جانب ایک مثبت قدم چین-پاکستان زرعی تعاون دو طرفہ ترقی اور مشترکہ فوائد کو فروغ دے رہا ہے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے فوری طور پر گریز کیا جائے، عاطف اکرام... ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مشرقی ایشیائی سمٹ
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
اسلام آباد:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور امداد سمیت دیگر معاملات پر استنبول میں ہونے والے عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایک روزہ دورے پر کل استنبول جائیں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان اس بات پر زور دے گا کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستان اس موقع پر اس مؤقف کا اعادہ بھی کرے گا کہ عالمی برادری کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایک آزاد، قابل بقا اور مسلسل ریاست فلسطین کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ عرب امن منصوبے کے مطابق ہو۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس امر پر پختہ یقین رکھتا ہے اور ہمیشہ سے اس کوشش میں مصروف رہا ہے کہ فلسطینی عوام کو انصاف، امن اور عزت کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ سفارتی و انسانی اقدامات کیے جائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سات دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اس امن کوشش کا حصہ رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ شرم الشیخ میں طے پایا تھا۔