ایدھی سینٹرز میں 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا: ترجمان نادرا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایدھی فاؤنڈیشن میں یتیم و لاوارث افراد کی رجسٹریشن مہم کے دوران مختلف سینٹرز میں کل 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا۔
ترجمان نادرا کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے مہم 8 سے11 جولائی تک کامیابی سے جاری رہی۔
مختلف ایدھی سینٹرز میں کل 106 یتیموں کورجسٹرڈ کیا گیا، جن میں 46 نابالغ، 31 لڑکیاں اور 29 لڑکے شامل ہیں۔
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے.
ترجمان کے مطابق رجسٹریشن کا مقصد قانونی شناخت کے بعد سماجی و اقتصادی حقوق تک رسائی ہے۔
نادرا ڈائریکٹر جنرل کراچی نے آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے رجسٹریشن سائٹ کا دورہ کیا اور ایدھی حکام سے مستقبل میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد
کراچی:نارتھ کراچی میں گھر سے ایک شخص کی ایک ہفتہ پرانی پھندا لگی لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور مڈ ایشیا اسکول کے قریب فلیٹ نمبر 504 سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ ولد شکیل کے نام سے کی گئی، لاش 7 سے ا8 روز پرانی ہے۔
جاں بحق ہونے والے شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ میں امانتاً رکھوا دی گئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دوبارہ عباسی شہید اسپتال لیجایا جائے گا۔