خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلے اپنی جماعت میں تبدیلی لے کر آئیں، ہماری حکومت گرانے کی خواہشات محض خواب ہیں، مخالفین کچھ بھی کر لیں، صوبائی حکومت ختم نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کو کس شرط پر بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا؟

سوات سے جاری کردہ بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا صوبائی حکومت کے خلاف مؤقف غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف نہ مالی تعاون مل رہا ہے اور نہ ہی تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دہشتگرد خیبرپختونخوا کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ ہمارے سیاسی کارکنوں کو بلاوجہ گرفتار کرکے سزائیں دی گئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کا مسئلہ انتظامی اور سیاسی نوعیت کا ہے، اور اس کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

بیرسٹر سیف نے خبردار کیاکہ پاکستان تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوششوں کا نتیجہ صرف آئینی ترامیم کی صورت میں نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینا عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا نمائندہ ہوں، اور ہر سطح پر ان نشستوں کے خلاف آواز بلند کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے پی میں حکومت تبدیلی کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے کر آئیں، علی امین گنڈاپور

مشیر اطلاعات نے سانحہ سوات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کی رپورٹ پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیرسٹر سیف تبدیلی کی تجویز صوبائی حکومت علی امین گنڈاپور مشیر اطلاعات مولانا فضل الرحمان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف تبدیلی کی تجویز صوبائی حکومت علی امین گنڈاپور مشیر اطلاعات مولانا فضل الرحمان وی نیوز مولانا فضل الرحمان صوبائی حکومت بیرسٹر سیف کے خلاف

پڑھیں:

گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں انفرااسٹرکچر کی ناقص صورت حال پر حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملائیشیا سے واپس پر کراچی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ کراچی کے رہنے والے اذیت کا شکار ہیں، اس حالت پر افسوس ہوتا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نا اہل بھی ہے اور بددیانت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، کراچی کی ترقی کا ایک ہی راستہ ہے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنایا جائے، ریڈ لائین فراڈ پروجیکٹ چند ہزار لوگوں کے لیے ریڈ تنگ کردی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ سے لاکھوں لوگ گزرتے ہیں جن کی زندگی مشکل بنا دی گئی ہے، ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں ووٹ کی چوری کو معاف نہیں کیا، اگلے فیز میں ووٹ کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے، جماعت اسلامی عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نازک معاملہ ہے، بذریعہ پنجاب لانگ مارچ بڑا بریک تھرو تھا، جماعت اسلامی کوئٹہ، جعفرآباد اور گوادر میں بنو قابل پروگرام شروع کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں وڈیرہ شاہی اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر پی پی کا ساتھ دے رہی ہے، سندھ کے نوجوانوں میں سوشل میڈیا کی بدولت بیداری کی لہر پیدا ہو رہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طویل اقتدار میں مافیاز پروان چڑھے، پنجاب میں ایک روٹی، دو کباب کی حکومتی  امداد کے پیچھے بھی خودنمائی کی تحریک نظر آتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ متناسب نمائندگی کا طریق انتخاب لاگو ہونا چاہیے، جماعت اسلامی لینڈ ریفارمز کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں، ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، افغانستان کو بھی سمجھنا چاہیے، وہاں سے دراندازی بند ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، مسلمہ امہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • امت مسلمہ کو باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
  • چیئرمین پی ٹی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے 300 یومیہ منصوبہ
  • ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے 300 یومیہ منصوبہ