تحریک کی کامیابی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو چکے، پی ٹی آئی کا وزرا کے بیانات پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے حالیہ بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ لیگی وزرا کی جانب سے جاری بیانات اس بات کی علامت ہیں کہ پنجاب اور مرکز میں ’مینڈیٹ چوری‘ کے ذریعے اقتدار پر قابض عناصر میں شدید بےچینی اور خوف پایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران جماعت اپنے خوف پر قابو پانے کے لیے کٹھ پتلیوں کے درباریوں اور وفاداروں کو میڈیا پر ’صدا گری‘ کے لیے میدان میں اتار رہی ہے، جب کہ حکومتی مشینری ایک طرف اپنی بقا کے لیے دعائیں مانگ رہی ہے اور دوسری جانب عوام کو گمراہ کرنے کی سازشیں تیار کررہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ جو تباہی ملک اور قوم پر مسلط کی گئی ہے، وہ خود ان کے چہروں سے ان کے مکروہ عزائم کو عیاں کررہی ہے۔ عوام اب جان چکے ہیں کہ یہ گروہ صرف جبر، ظلم اور فسطائیت کے بل بوتے پر اقتدار میں ہے، انہیں عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہ صرف آئینی اور قانونی تقاضا ہے بلکہ جمہوریت کی بقا کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ ان کے بقول موجودہ ’غاصب حکومت‘ ہر ممکن حربہ استعمال کررہی ہے تاکہ عمران خان کو قید میں رکھا جا سکے، لیکن قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ آئین، عدلیہ اور میڈیا کو یرغمال بنانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ رات لاہور میں حکومت مخالف تحریک کا اعلان کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا کہ 90 روز میں عمران خان کو رہا کیا جائے ورنہ آر یا پار ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ترجمان پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک شیخ وقاص اکرم وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی ترجمان پی ٹی ا ئی حکومت مخالف تحریک شیخ وقاص اکرم وی نیوز پی ٹی ا ئی کے لیے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.