13 جولائی 1931ء تحریک آزادی کشمیر کا نقطہ آغاز ہے، مظہر سعید
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات آزاد حکومت نے 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آئے روز آزادی کی تمنا میں جاری جدوجہد میں دی جانیوالی قربانیاں کشمیریوں کو منزل کے قریب تر کر رہی ہیں۔ 13 جولائی کے شہداء کے مقدس خون نے جموں و کشمیر میں ڈوگرہ حکمرانوں کے ظلم و جبر کے خلاف آزادی کی شمع روشن کی۔ 13 جولائی 1931ء تحریک آزادی کشمیر کا نقطہ آغاز ہے۔تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی یعنی تکمیل پاکستان تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ 13 جولائی 1931ء کے شہداء نے جس عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کی عظیم قربانی دی تھی اُس مقصد کو پورا کرنے تک شہداء کا مشن نامکمل رہے گا۔ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی علیحدہ پہچان اور شناخت کو ختم کرنے، اس کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اور کشمیریوں کو اُن کی زمین، حق ملکیت، تعلیم، صحت اور روزگار سے محروم کرنے کی ناپاک کوششوں کی کسی صورت تکمیل نہیں ہونے دیں گے اور کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر ایوان تک پہنچا کر اُن کے لیے انصاف حاصل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر کی مقدس دھرتی شہداء کے مقدس لہو سے معطر ہے، انشاءاللہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات جولائی 1931ء کے شہداء
پڑھیں:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج بنگلہ دیش روانہ ہوں گے
سٹی 42: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اے سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔اے سی سی اجلاس ڈھاکہ میں 24 جولائی کو شروع ہو گا۔
اے سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے تمام رکن ممالک کے نمائندے 23 جولائی سے بنگلہ دیش پہنچنا شروع ہوں گے۔