سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے اپنے افسران کو اسلام آباد میں ایک زرعی پلاٹ کی غیر معمولی منتقلی کے لیے خلیجی ملک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے 3 افسران اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ کے ایک افسر نے سابق سفارت کار کی ملکیت 2.
ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری 2024 میں وزارت داخلہ نے اس پلاٹ کی منتقلی کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کیا تھا، اس کے بعد سی ڈی اے انتظامیہ نے 4 رکنی وفد کو مذکورہ ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا خرچ اس ملک کے سفارتخانے نے اٹھانا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے مزید کارروائی روک دی، کیوں کہ غیر ملکیوں کے پاکستان میں زمین خریدنے کے معاملے پر 1946 کا فارنرز ایکٹ لاگو ہوتا ہے، جسے حکومت پاکستان نے اپنایا ہوا ہے، اور اس کے مطابق وفاقی حکومت کی تحریری اجازت کے بغیر کوئی غیر ملکی پاکستان میں زمین نہیں خرید سکتا۔
ابتدائی طور پر اس معاملے کو پراپرٹی مینول کے سیکشن 13 کے تحت پراسیس کیا تھا، جو غیر ملکی شہریوں کو وزارت داخلہ، حکومت پاکستان کی پیشگی منظوری سے جائیداد خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ ادا اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف ناکام ’’پریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان حماد اظہر روپوشی ختم کرکے اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچ گئCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد سے روک دیا خلیجی ملک سی ڈی اے پلاٹ کی کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد سیکرٹریٹ میں غیر منظم پارکنگ پر پابندی، نئی پارکنگ قائم
وفاقی دارالحکومت میں سیکرٹریٹ کے اطراف سڑکوں اور لینز میں غیر منظم پارکنگ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کر دیئے گئے ۔
سیکرٹریٹ انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ، مجسٹریٹ اورٹریفک پولیس مشترکہ طور پرپارکنگ کے نظم کو یقینی بنائیں گے اورکسی بھی گاڑی کوسڑکوں پر پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اے بی سی ڈی اورپی کیو آرایس بلاکس کی سڑکوں اور لینز پر پارکنگ مکمل طورپرممنوع قراردی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اے بی سی ڈی بلاکس کے قریب نئی پارکنگ قائم کر دی گئی ہے جہاں والٹ سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے، وزراء اورسینئرافسران کی گاڑیاں موجودہ پارکنگ شیڈزمیں منظم انداز سے مقررہ جگہوں پرکھڑی کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ وزراء اورافسران ذاتی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں مناسب مقامات پر پارک کریں تاکہ اس اقدام کا نفاذ مؤثراندازمیں ہواورسیکریٹریٹ کے اطراف ٹریفک مسائل میں کمی آ سکے۔