Jang News:
2025-07-27@10:59:33 GMT

ڈی جی آئی ایس پی آر کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT

ڈی جی آئی ایس پی آر کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ

—فائل فوٹو

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے اور طلبا نے قومی جذبے سے لبریز ملی نغمے کے ذریعے اظہار یکجہتی کیا۔

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے طلبا نے پاک فوج کو دل سے سراہا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں، لیفٹینٹ جنرل احمد شریف

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کرداراہم ہے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کیساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتحیاب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں، پاکستان پُر امن اور ترقی پسند ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کرداراہم ہے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جی سی یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ، طلبہ کا جذبہ دیدنی 
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی میں خصوصی نشست، طلبہ کا پاک فوج کو خراج تحسین
  • پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں، لیفٹینٹ جنرل احمد شریف
  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • دشمن کو ہماری قومی یکجہتی سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سےمذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی فتح قوم کی اجتماعی کامیابی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر