موضوع: پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال
مہمان تجزیہ نگار: تصور حسین شہزاد
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
موضوعات
پارلیمنٹ خصوصی نشستیں/ سینیٹ الیکشن
تحریک انصاف قائدین کو سزائیں
قومی سطح پر امن و امان
پاڑہ چنار میں اسلحہ کی جمع آوری مہم
اہم نکات و خلاصہ گفتگو
پاکستان کی سیاسی جمہوری صورتِ حال ہمیشہ سے عدم توازن کا شکار رہی ہے
پاکستان کے جمہوری سیاسی ہونے کے دعویداروں کو جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے
جمہوری سیاسی عمل تسلسل کے ساتھ حقیقی عوامی نمائندگی سے ہی معتبر ہوسکتا ہے
پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سے جمہوری فضا میں اچھا تاثر نہیں بنا
ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو خوش دلی سے تسلیم کرنا ہی جمہوری رویہ ہے
حکومتی اور اپوزیشن حلقوں کو باہمی رواداری کی فضا سینیٹ کے الیکشن کی طرح ہر مرحلے پہ دکھانا چاہیئے
سیاست کو عبادت کہنے والوں کو "سیاسی تجارت" سے باہر نکلنا ہوگا
پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کو موروثی سیاست سے نکل کر جمہوری طرز اپنانے کی ضرورت ہے
لگتا یہ ہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا حکومتی اتحاد باہمی اعتماد کی فضا نہیں بنا سکا
پی ٹی آئی بھی اپنی قیادت کے جیل میں ہونے کی بنا پہ باہمی طور پہ منتشر ہوتی جارہی ہے
پی ٹی آئی رہنماوں کو سزائیں سپریم کورٹ میں چیلنج کی جانے کی توقع ہے
سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی رہنماوں کی سزائیں کالعدم بھی ہوسکتی ہیں
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسی سزائیں سیاسی جوڑ توڑ اور لین دین کا سبب بھی بنتی رہی ہیں
لاہور میں میاں اظہر کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی سیٹ پہ کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے
بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتِ حال میں بیرونی عوامل زیادہ اثر انداز ہورہے ہیں
فتنة الخوارج اور فتنة الہندوستان میں دشمن کے آلہ کار اکٹھے ہوکر امن و امن تہ و بالا کررہے ہیں
پاکستان کی سیکورٹی ادارے مناسب حکمتِ عملی سے ان فتنوں سے نمٹ رہے ہیں
پاکستان میں بدامنی کے حوالے اسرائیل ، بھارت کی مشترکہ مداخلت کا نام بھی آرہا ہے
کئی ماہ کی کوششوں کے بعد کرم ایجنسی ، پارہ چنار میں امن و امان کی صورت حال بہت ہورہی ہے
سیکورٹی اداروں کے ساتھ جرگہ اور مشران کے تعاون کا بہت اہم کردار رہا ہے
بذریعہ سڑک آمدورفت بحال ہوچکی ہے
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے۔
اپنی دونوں بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی۔ صبح 11 بجے سے ہم جیل کے باہر کھڑے رہے۔ پراسیکیوشن کے 8 سے 9 لوگ اندر جاتے ہیں۔ کیسے ہوسکتا ہے ایک وکیل اپنی ٹیم کے بغیر سماعت میں شامل ہو۔ 4 گھنٹے سے ہم جیل کے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیئر ٹرائل کیسے ہوگا جب وکلا کو اندر نہیں جانے دیں گے۔ جج صاحب نے کہا فیملی اور وکلا کو اندر آنے دیں۔ 26 ویں ترمیم کے اثرات اب آپ لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ ججز کے احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے جج بھی بے بس ہیں۔ انصاف کا نظام اور ججز بے بس ہوچکے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے بانی نے کہا ہے کہ تحریک شروع کریں۔ ان کو یہ ڈر ہے کہیں تحریک نہ چلے۔ بانی نے کہا ہے عوام اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چن چن کے سزائیں دی جارہی ہیں، کوئی تو ہے جو ڈرا ہوا ہے۔ میرے وکلا نے مجھے کہا آپ کی بیل لینی ہے آپ کو گرفتار کیا جائے گا۔
عمران خان کی بہن نے کہا کہ ہمیں خوفزدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں۔ ان کو خوف ہے بانی کا ایک لفظ بھی باہر نہ آئے۔ بانی بار بار 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا مطالبہ کررہے ہیں۔ عوام کو اپنی آزادی کے لیے اب خود نکلنا پڑے گا۔ ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ بانی باہر آئے گا تو تحریک چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے لائحہ عمل دینا ہے، لوگوں نے خود نکلنا ہے۔ 5 اگست جب آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ شکوک شبہات کی کوئی بات نہیں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے سب نکلیں گے۔ پلان بنا ہوا ہے۔