محسن نقوی کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ گئے اور شہید کے والد، بھائی اور دیگر عزیزوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میجر رب نواز کی شہادت پر اُن کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کو بہادری اور شجاعت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے شہید کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں، اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میجر رب نواز ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میجر رب نواز محسن نقوی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کردیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
بعد ازاں حفیظ الرحمان نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔