کشمیریوں کو بے گھر کر کے شناخت اور زندگی چھینی جا رہی ہے: مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کے کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر ظلم اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ کشمیریوں سے زندگی اور شناخت چھینی جا رہی ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو انصاف کا کوئی موقع دیئے بغیر ان کی چھت تک چھین لی گئی۔ اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے زنجیروں اور بندوقوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی قربانیوں کے باوجود دنیا کشمیریوں کے درد پر خاموش ہے۔ جبکہ ہندوستان نے کشمیریوں کے کاروبار، زمینیں اور دریا تک ہتھیانے شروع کر دیئے ہیں۔ اقوام متحدہ کو اب جاگنا ہو گا ورنہ تاریخ خاموشی کی سزا دے گی۔مشعال ملک نے کہا کہ شہادتیں، جیلیں اور بربادی کشمیریوں کا مقدر بنا دی گئی۔ اور جب آخری پناہ گاہ بھی چھن جائے تو مظلوم کی فریاد عرش کو ہلا دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے درد کو دبانے کے لیے انسانیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مشعال ملک کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
عالمی برادری کشمیری اسیران کی رہائی، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے، مقررین
ذرائع کے مطابق انسانی حقوق اور امن کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”پیس گروپ آف جرنلسٹس“ کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور میں ”اسیران ریاست جموں و کشمیر اور حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنیادی انسانی حقوق اور امن کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”پیس گروپ آف جرنلسٹس“ کے زیراہتمام آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور میں ”اسیران ریاست جموں و کشمیر اور حق خودارادیت“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیمینار سے سابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ اعظم، پیس گروپ آج جرنلسٹس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سعید الرحمن صدیقی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما محمود احمد ساغر، شیخ عبدالمتین، شمیم شال، رفیق احمد ڈار، الطاف احمد بٹ، راجہ وسیم ایڈوکیٹ، محمد اسلم ملک، بشیر احمد شگوہ، کشمیری صحافی رئیس میر، عبدالرحمان اور دیگر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز محمد اکبر، شاہد الاسلام، معراج الدین کلول، پیر سیف اللہ، فاروق احمد ڈار، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، مشتاق الاسلام، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال صدیقی، امیر حمزہ، ظفر اکبر بٹ، خرم پرویز سمیت بھارتی جیلوں میں بند ہزاروں کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں، جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے۔ اس موقع پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کی آواز سنے، بھارت کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی بھرپور کامیابی اور بھارت کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔