وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں پُرامن مظاہرین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ معصوم اور پر امن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں جبکہ پُرامن شہریوں کو خوارج کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

واضح رہے کہ وادی تیراہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کے جاں بحق اور 17 سے زائد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جس کی کے پی حکومت کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا نارتھ نے ایف سی اسپتال میں وادیِ تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔

میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے فرنٹیئر کور ٹیچنگ اسپتال میں وادی تیراہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ زخمیوں نے آئی جی ایف سی نارتھ کو خوارج کی فائرنگ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واقعے کے زخمیوں نے خوارج سے اپنے علاقے کو پاک کرنے اور ایک فوج کے شانہ با شانہ خوارج کے خلاف لڑنے کے عزم کو دہرایا جبکہ  پاک فوج اور ایف سی نارتھ کا مفت علاج معالجہ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خوارج کی فائرنگ وادی تیراہ تیراہ میں

پڑھیں:

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا

ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔

چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 152 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اکیم اگسٹ اور کپتان روسٹن چیز 50، 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر جینگو 34، برینڈن کنگ 8 اور ایلک ایتھاناز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن اور نسم احمد نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 20 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہےسیف حسن 23، تسکین احمد 9، پرویز حسن ایمان 9، کپتان لٹن داس 6، جاکر علی 5، رشاد حسین 3، نورالحسن 1، نسم احمد 1 اور شریف الاسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریوں شیفرڈ نے 3 اور جبکہ کیرے پیئر اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیز اور عقیل حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
  • اسرائیل  نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں ناصر اسپتال کے حوالے کردیں
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے
  • ڈی آئی خان: فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید، راہگیر زخمی
  • قطری وزیراعظم نے فلسطینیوں کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمے دار ٹھیرادیا