’جیو نیوز‘ گریب

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھ پر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مجھ سے کچھ نہیں لیا گیا، 2019ء میں، میں جیل میں تھا جب بی آئی ایس پی کا پروگرام ہوا۔ 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جس سال میں وزیر تھا اس پروگرام کے لیے 5 ارب نہیں 20 ارب روپے رکھے گئے تھے، میرے بعد اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب نے مسلسل پیسے بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ طارق فضل نے سینیٹ میں جو جواب دیا وہ جھوٹ پر مبنی تھا۔ طارق فضل چوہدری کو کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں یا عدالت میں سامنا کریں۔

یہ بھی پڑھیے بینظیر نشونما پروگرام، مفتاح اسماعیل کی اختیارات کے ناجائز استعمال کی تردید مفتاح اسماعیل کا حکومت پر 17 ارب کے ڈاکے کا الزام

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھ پر دو الزامات لگائے گئے، ایک بےنظیر انکم سپورٹ نشونما پروگرام سے متعلق ہے، فنانس منسٹری میں ہم بی آئی ایس پی کو پیسے دے دیتے ہیں جس کو استعمال وہ کرتے ہیں۔ الزام لگایا گیا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے پیپرا رولز کی پیروی نہیں کی، وہ عالمی ادارہ ہے، عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی اوور بلنگ کی جا رہی ہے، یہ زیادتی ہے، کیا میں نے اوور بلنگ کی ہے؟ جس نے کی ہے اس کو پکڑیں، میں ان کے بارے میں سچ بولتا ہوں اس لیے یہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔ میں نے کوئی بات غلط نہیں کی، میں سچ بولتا رہوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خبر آئی کہ 244 ارب روپے کی حکومت نے اوور بلنگ کی ہے، آڈیٹر جنرل نے یہ رپورٹ بنائی ہے، اتنی گزارش ہے یا تو 244 ارب روپے کا کچھ کریں یا اس رپورٹ کا جواب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ رہی ہے مفتاح اسماعیل گمراہ کر رہا ہے، جس نے اوور بلنگ کی ہے اسے پکڑو یا آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا جواب دو۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل اوور بلنگ کی انکم سپورٹ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق

 فاران یامین : لاہور میں موٹر بائیک فلائی اوور سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارموقع پر دم توڑگیا۔
ریسکیوذرائع کے مطابق واقعہ صدیق سنٹر فلائی اوور پر پیش آیا،بائیک سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

 ریسکیوکے مطابق مذکورہ لاش کی شناخت اکبر ولد حبیب عمر 46 سال معلوم ہوئی ہے۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
  • ؎لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان ٹائون میونسپل کمشنر سیدامداد شاہ کے ہمراہ یوسی 2اور3میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
  • شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات
  • پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
  • غیر ملکی طیاروں نے سوڈان میں اعصابی گیس بموں سے بمباری کی ہے، یو این میں نمائندے کا بیان
  • ایف بی آرکے سابق چیئرمین پر16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کاالزام؛ مقدمہ درج
  • سابق چیئرمین ایف بی آر کے خلاف 16 ارب سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج