Express News:
2025-07-30@02:25:14 GMT

وزیراعلیٰ سندھ نے 646 اساتذہ تدریسی لائسنس تقسیم کردیے

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کی اسی طرح عزت کرتے ہیں جیسے وہ اپنے والدین کی کرتے ہیں کیونکہ ان اساتذہ نے ان کے مستقبل کو سنوارا اور انہیں اپنے شعبے میں مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے قابل بنایا۔ 

یہ بات انہوں ںے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام کامیاب امیدواروں کو تدریسی لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، وزیر برائے مویشی پروری محمد علی ملکانی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سفارت کاروں، اراکین صوبائی اسمبلی، ماہرین تعلیم، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ تمام صوبوں میں تعلیم کے لیے سب سے زیادہ بجٹ مختص کرتا ہے، تعلیم پر خرچ دگنا یا اس سے بھی زیادہ بڑھایا جانا چاہیے تاکہ معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے، اخراجات میں اضافہ کرنے کے لیے ہمیں مزید وسائل پیدا کرنا ہوں گے بصورت دیگر یہ ممکن نہیں۔

مراد علی شاہ نے یاد دلایا کہ تین سال قبل تدریسی لائسنس جاری کرنے کا خیال سردار شاہ کی جانب سے پیش کیا گیا اور کہا گیا تھا کہ لائسنس ان افراد کو دیے جائیں جو ہمارے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔

تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے 646 کامیاب امیدواروں کو تدریسی لائسنس دیے جن میں 297 جے ای ایس ٹی (جونیئر ایلیمینٹری اسکول ٹیچر) اور 195 پری سروس لائسنس شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 4000 امیدواروں میں سے صرف 646 ہی امتحان میں کامیاب ہو سکے جس سے کامیابی کی شرح صرف 16 فیصد ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ ٹیچر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سٹیڈا) کے ذریعے انتہائی قابل اساتذہ متعارف کرائے جائیں گے۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ لاکھوں بچے اسکول سے باہر ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ جو بچے اسکولوں میں داخل ہیں ان کو دی جانے والی تعلیم کے معیار کا بھی جائزہ لیا جائے۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے اس دور کو یاد کیا جب پرائمری اسکولز میں معیاری تعلیم فراہم کی جاتی تھی اور اساتذہ کی تقرری میرٹ کی بنیاد پر ہوا کرتی تھی۔ مراد علی شاہ نے تدریسی لائسنس کے دائرہ کار کو نجی تعلیمی اداروں اور ابتدائی بچپن کی تعلیم (ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن) تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلایا کہ حکومت اس پالیسی کے نفاذ میں درپیش انتظامی رکاوٹوں کو دور کرے گی اور اس کا دائرہ وسیع کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ تدریسی لائسنس کا نفاذ تعلیمی نظام میں نمایاں بہتری لائے گا بعض افراد اس لائسنس کو اساتذہ کے لیے اسلحہ لائسنس سمجھ بیٹھے تھے، آئندہ تمام نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے سے قبل تربیت دی جائے گی اور صرف لائسنس یافتہ اساتذہ کو ہی آئندہ تعینات کیا جائے گا۔

تقریب سے سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی، آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر ساجد علی، شہزاد رائے اور سندھ ٹیچر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رسول بخش شاہ نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تدریسی لائسنس انہوں نے شاہ نے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ سے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران کی ملاقات

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے انہیں صوبے میں امن و امان، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف اقدامات اور ترقیاتی کاموں پر آگاہی دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات کے لیے آئے وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان خواجہ نے کی جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی ڈی آزاد خان اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے شرکاء کو امن امان سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ سندھ میں پولیس کی کل نفری ایک لاکھ 20 ہزار ہے، سندھ میں 31 اضلاع اور 8 رینج زونز اور 618 پولیس اسٹیشن ہیں، سندھ حکومت نے پولیس نظام کو بہتر بنانے کے لئے 164 ارب روپے کا بجٹ دیا ہے، پولیس کی تنخواہوں پر 132 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ 32 ارب روپے کے آپریشنل اخراجات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے قانون شکنوں اور دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا ہے، تمام صوبوں سے زیادہ پولیس کے سندھ میں 2549 شہداء ہیں اور خیبر پختون خوا میں 2289 شہداء ہیں، دریائے سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کا مسئلہ ہے، اغوا برائے تاوان کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں، پولیس آپریشن کے علاوہ دریائے سندھ پر پلوں کی تعمیر سے ڈاکوؤں کا مسئلہ کم ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دریائے سندھ پر سیہون تا قاضی احمد پل، دادو تا مورو پل، لاڑکانہ تا خیرپور پل اور سندھ بیراج سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے، اس وقت سندھ حکومت کندھ کوٹ تا گھوٹکی پل تعمیر کر رہی ہے، کندھ کوٹ، گھوٹکی پل کی تعمیر سے دونوں اضلاع کے کچے کے علاقوں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے، اسٹریٹ کرائم اب بھی ایک چیلنج ہے جسے باقاعدہ طور پر حل کیا جا رہا ہے،  سندھ حکومت منشیات کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کارروائیاں کر رہی ہیں، سندھ حکومت واحد حکومت ہے جو تھانوں کو براہِ راست بجٹ فراہم کرتی ہے، تھانوں کو 6 ارب روپے براہ راست بجٹ منتقل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سیف سٹی پروجیکٹ ریڈ زون میں مکمل ہونے والا ہے، صوبے کے دیگر علاقوں میں جلد سیف سٹی پروجیکٹ شروع ہوگا، سیف سٹی منصوبے سے اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم پر باقاعدہ قابو پایا جا سکے گا۔

انہوں نے سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر کہا کہ صوبے کا کل ترقیاتی بجٹ 1018 ارب روپے ہے، 1018 ارب روپے میں سے 520 یعنی 51 فیصد صوبائی اے ڈی پی ہے، 55 ارب روپے ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اور 76.71 وفاقی اے ڈی پی ہے، ترقیاتی بجٹ میں 366.75 ارب روپے  فارن فنڈڈ پروجیکٹس ہیں، سندھ حکومت نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں بہترین سڑکیں تعمیر کی ہیں، کراچی کی تمام سڑکیں، نئے فلائی اوورز، انڈرپاسز پیپلز پارٹی حکومت نے تعمیر کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی، پیپلز بس سروس، شاہراہ بھٹو کی تعمیر اہم ترین منصوبے ہیں، کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ سیورج، واٹر سپلائی اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے حوالے سے بتایا کہ ایک کروڑ چوبیس لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب کے باعث 50 لاکھ مزید لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ، سیلاب سے 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے، پیپلز پارٹی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بھر پور کام کر رہی ہے، سندھ حکومت نے شعبۂ صحت میں نمایاں اور مؤثر اقدامات کیے ہیں، عوامی فلاح و ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ضلعی سرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز، ہر مریض کو دہلیز پر سہولت دینگے: مریم نواز
  • سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے: مراد علی شاہ
  • سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ٹیچنگ لائسنس کا اجراء: ہمیں اسکولوں سے زیادہ باصلاحیت اساتذہ چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے، مراد علی شاہ
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا اس سال جشنِ آزادی معرکۂ حق کے تھیم پر منانے کا فیصلہ
  • سندھ پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے، وزیر اعلیٰ
  • وزیراعلیٰ سندھ سے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران کی ملاقات
  • جشنِ آزادی ’معرکہ حق‘ تھیم کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ