24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مزید 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مون سون کا موجودہ اسپیل اگلے ایک سے دو دن تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں برسائے گا۔جس کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور بڑے شہروں جیسے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مزید 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔جبکہ 26 جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 288 افراد جاں بحق اور 690 زخمی ہو چکے ہیں۔
سیالکوٹ میں گزشتہ روز قبرستان سے ملنےوالی 2معصوم بچوں کی لاشوں کی قاتل ماں نکلی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مون سون حادثات: 2 مزید افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 281 ہوگئی
---فائل فوٹونیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے رواں سال مون سون کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث حادثات میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے، دونوں اموات سندھ میں ہوئیں جہاں 2 بچے ڈوب کر 2 جاں بحق ہو گئے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث رواں سال اب تک ملک میں 281 افراد جاں بحق اور 676 زخمی ہو چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 151 افراد جاں بحق جبکہ 535 زخمی، خیبرپختونخوا میں 64 افراد جاں بحق اور 80 افراد زخمی، سندھ میں 27 افراد جاں بحق اور 40 زخمی جبکہ بلوچستان میں 20 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان میں 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی، آزاد کشمیر میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی جبکہ اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث حادثات میں اب تک 97 مرد، 50 خواتین اور 134 بچے جاں بحق جبکہ 260 مرد، 193 خواتین اور 223 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک ایک ہزار 569 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔