ریاستِ پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انسدادِ دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، وفاقی وزراء عطاء تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ مملکت طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور متعلقہ سرکاری حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمتِ عملی اپنائی ہے، زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی، انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آ باد ریاست کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے.
انہوں نے کہا کہ بہادر افواج کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابلِ تعریف و قابلِ تحسین ہے، ارضِ وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں اور ان کے اہلِ خانہ پر پوری قوم کو فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے یکسو ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بہادر افواج نے آپریشن ردالفساد اور ضربِ عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، حالیہ تاریخ ساز معرکۂ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمتِ عملی پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کارروائیوں و تعاون سے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، اسمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک پُرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرتا ہے، تمام نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسی انقلابی تبدیلیاں لائی گئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ، گلوبل ریٹنگز میں بہتری معیشت میں استحکام کی نشاندہی ہے، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے پروگرام پر عمل درآمد مؤثر طریقے سے جاری ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف اعظم شہباز شریف کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے. شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا.
شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا. وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.
آزادی پسند کشمیری رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ انتقال کر گئے
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال، مسئلہ فلسطین اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا فقید المثال استقبال ، ریاض میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ، مختلف شعبوں میں تعاون پرباضابطہ پیش رفت متوقع
ملاقات میں پاک ،سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی ایک بار پھر مذمت کی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا، پاکستان مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
ایشیا کپ، شاہین آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے امارات کو ہدف دے دیا
مزید :