اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ریاست نے دہشت گردی کے خلاف کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اور  دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت انسداد دہشت گردی و ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور  دیگر وزرا ءو حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی کو مؤثر بنانے اور اس ضمن میں کمیٹی کی سفارشات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادر افواج کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔

’’پرامن زندگی گزارنے کا موقع دیں‘‘۔۔۔ باجوڑ کے عوام کا دہشتگردوں کیخلاف احتجاج، انگریزی جریدے کی گمراہ کن رپورٹنگ پر شدید ردعمل

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ دنیا دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیاب کاروائیوں کی معترف ہے۔  پاکستان کی بہادر افواج نے آپریشن ردُالفساد اور ضربِ عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور حالیہ تاریخ ساز معرکۂ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔فتنتہ الہندوستان، فتنتہ الخوارج اور  اس طرح کی دوسرے سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت جامع، مؤثر  اور قابلِ عمل حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ سمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ، دہشت گردی سے پاک اور  پُرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کےخلاف زبان مزید سخت کر لی، بھارتی معیشت کو مردہ قرار دے دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے خلاف گردی کے

پڑھیں:

امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں سے مل کر کام کرنے کی اپیل  کردی۔

چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امن و اتحاد کا ثبوت دینا چاہیے، سیاست کریں لیکن ملک کی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ایک رہیں، سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہونے پر فون پر مبارک باد دی، تعاون کی پیشکش کی، امید ہے وہ میری پیشکش کو قبول کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا، جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ چترال کےخوبصورت علاقے میں حاضر ہوا ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام بہادر اور غیور ہیں، انہوں نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، چترال والوں کی حب الوطنی مثالی ہے، آپ نے پاکستان کی ترقی کیلئے عظیم کاوشیں کی ہیں، چترال کے عوام بہت مہذب اور پُرامن لوگ ہیں، چترال آکر بہت خوشی ہوئی۔

وزیراعظم نے اپنی نشست خالی کرکے بلوچستان کی طالبہ کو بٹھادیا

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ نواز شریف پورے ملک کی ترقی میں ہمیشہ مصروف رہتے تھے، نواز شریف کی کے پی کے ترقیاتی منصوبوں میں بہت دلچسپی ہوتی تھی، چترال کے عوام کیلئے خاص تحفہ لے کر آیا ہوں، دانش اسکول منصوبہ آپ کا حق ہے، یہ احسان نہیں، عام آدمی کے بچے اس دانش اسکول میں جائیں گے، تعلیمی معیار بہترین ہوگا، دانش اسکول میں تعلیم بالکل مفت ہوگی، وفاق آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو عظیم بنائیں گے، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے بے پناہ معدنیات سے نوازا ہے، نوجوان بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر اثاثہ بنوائیں گے، چترال کے بچوں اور بچیوں کو بھی لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں اسپتال بنانے کا اعلان  کیا اور کہا کہ اسلام آباد جاتے ہی چترال میں گیس پلانٹ کے آرڈر جاری کروں گا، چترا ل میں فی الفور گیس پلانٹ لگایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • دہشتگردی کیخلاف سب متحد ہوں: شہباز شریف، سہیل آفریدی کو بھرپور تعاون کی پیشکش
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات