پولیس حراست میں تشدد یا ہلاکت کی تفتیش ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
واقعہ کے بعد متاثرہ فرد سیشن جج کے پاس استغاثہ دائر کرے گا۔ سیشن جج تفتیش ایف آئی اے کو بھجوائے گا اور ایف آئی اے کا تفتیشی افسر چودہ روز میں رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر اور پہلے روز سے ساٹھ روز کے اندر فیصلہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ نے پولیس حراست میں تشدد یا ہلاکت کی تفتیش پولیس سے لیکر ایف آئی اے کے سپرد کر دی۔ پارلیمنٹ کی طرف سے جاری ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ استغاثہ دائر ہونے کے بعد سیشن جج کیس ایف آئی اے کو بھجوائے گا۔ پارلیمنٹ نے پولیس کی حراست میں تشدد اور کسی کی ہلاکت کے کیس کی تفتیش کے اختیار پولیس سے واپس لے لیے۔
اب تفتیش ایف آئی اے کرے گی۔ واقعہ کے بعد متاثرہ فرد سیشن جج کے پاس استغاثہ دائر کرے گا۔ سیشن جج تفتیش ایف آئی اے کو بھجوائے گا اور ایف آئی اے کا تفتیشی افسر چودہ روز میں رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر اور پہلے روز سے ساٹھ روز کے اندر فیصلہ ہوگا۔ غلام اکبر خان سیال ایڈووکیٹ کے مطابق اس کا جرم ناقابل ضمانت، سزا عمر قید اور 30 لاکھ روپے جرمانہ اور افسران کی معطلی اور مظلوم خاندان کو تحفظ فراہم کرنا شامل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف آئی اے تفتیش ایف
پڑھیں:
سامعہ حجاب اغوا اور دھمکی کیس: ٹک ٹاکر کی عدالت میں عدم پیشی
سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس کے سماعت اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی۔ تاہم سامعہ حجاب کی عدالت میں نہیں ہوئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کیس کی سماعت کی۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی ان کا وکیل پیش ہوا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ مدعیہ سامعہ حجاب ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوجائیں گی۔
ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کہا کہ مدعیہ کا کوئی بھائی یا والد ہے تو عدالت میں آجائے، ورنہ تو مدعیہ کو خود آنا پڑے گا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے مزید کہا کہ اگر سامعہ حجاب آج آسکتی ہیں تو ٹھیک ہے، نہیں تو اگلی کوئی تاریخ دے دیتے ہیں۔
عدالت نے مدعیہ سامعہ حجاب کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
Post Views: 4