چکوٹھی: جوان لڑکی نے خود کو دریائے جہلم کے سپرد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
جہلم ویلی لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے قریب میرا بکوٹ کی رہائشی 22 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: امتحان میں ناکامی پر طالبعلم کی دریا میں چھلانگ، بھائی کو بچانے کی کوشش میں فوجی جوان شہید
چھلانگ لگانے والی لڑکی کی شناخت فضہ پرویز کے نام سے ہوئی ہےچھلانگ لگانے والی لڑکی کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد، پولیس اور ریسکیو1122 کے اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔
نعش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا آخری اطلاعات موصول ہونے تک لڑکی کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیے: چترال میں 2 دنوں کے دوران خودکشی کے 4 واقعات، نو بیاہتا دلہا اور 3 خواتین جان سے گئے
لڑکی کا دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس تھانہ میں ابتدائی رپورٹ میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ لڑکی کی ذہنی حالت درست نہ تھی۔
اس سے قبل بھی اس نے متعدد بار خودکشی کی کوشش کی لیکن اہل خانہ کے مطابق اس پر ’جنات کا سایہ‘ تھا اور وہ چیختی چلاتی رہتی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارت میں طلبہ کی خودکشیوں میں اضافہ: اصل وجہ کیا ہے؟
واضح رہے جہلم ویلی میں یہ ایک ماہ کے دوران خودکشی کا تیسرا واقعہ ہے۔
(رپورٹ ۔محمد اسلم مرزا)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر جوان لڑکی کی خودکشی چکوٹھی دریائے جہلم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوان لڑکی کی خودکشی چکوٹھی دریائے جہلم دریائے جہلم لڑکی کی
پڑھیں:
چینی لڑکی کی اردو زبان میں مہارت، تفصیلی کہانی پرسوں کے فیملی میگزین میں
لاہور (خاور عباس سندھو) کسی دوسرے خطے کی زبان سیکھ کر اس میں بولنے اور لکھنے کی مہارت حاصل کر کے شہرت حاصل کرنا اور پھر اسی مہارت کی بنیاد پر اپنے کام کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا کے اپنی منفرد شناخت بنانا غیر معمولی کارنامہ ہے۔ ایسا ہی ایک کارنامہ پاکستان کے عظیم دوست اور برادر عوامی جمہوریہ چین کی عفت وانگ کے نام سے مشہور لڑکی نے انجام دیا ہے، جو چند سال پہلے پاکستان آئی اور اردو زبان پر عبور حاصل کیا اور پھر اردو زبان کی بنیاد پر اپنے کام میں انتھک محنت کر کے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ اردو عفت کی اپنی زبان نہیں ہے لیکن ہونہار لڑکی نے نہ صرف یہ زبان سیکھ کر اسے پروان چڑھایا بلکہ پاکستان اور چین کے مابین زبان کی رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے اردو کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت دی ۔چین کی دراز قد اور جاذب نظر شخصیت کی مالک یہ لڑکی چین کے ایک دور دراز گائوں میں پید اہوئی اور پھر کس طرح دونوں ممالک کے پاور کوریڈورز تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے عفت کی شاندار کامیابی سے مزین کہانی، ان کے فوٹو شوٹ کے ساتھ 3 اگست کے فیملی میگزین میں شائع کی جا رہی ہے۔ جس میں عفت وانگ کا اصل نام کیا ہے اور اسے جہد مسلسل میں کن مشکلات کا سامنا رہا اور پھر کس طرح دن کی سختی اور رات کا سکون قربان کرکے اپنی لگن سے قابل تقلید مثال قائم کی۔ تفصیل سے بتایا گیا ہے۔ عفت وانگ نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اردو کے سب سے پرانے اور بڑے اخبار کے فیملی میگزین میں اس کی کہانی شائع ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے اور وہ اپنے پاکستانی دوستوں کی سپورٹ پر بیحد مشکور ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کی بھرپور حوصلہ افزائی اور اعتماد پیدا ہو گا۔