افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان اچانک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ افغان طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا متوقع دورۂ پاکستان ”تکنیکی وجوہات“ کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امیر خان متقی کو آج 4 اگست بروز پیر اسلام آباد پہنچنا تھا، جہاں وہ تین روزہ اہم دورے پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرنے والے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق، اس دورے میں نائب افغان وزیر صنعت و تجارت قدرت اللہ جمال سمیت اعلیٰ سطحی افغان وفد کو شامل کیا جانا تھا۔ یہ بات چیت حالیہ دنوں میں پاکستانی وزراء کے کابل دوروں اور ازبکستان کے ساتھ سہ فریقی ملاقاتوں کی پیروی کے طور پر کی جا رہی تھی۔

یہ دورہ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے اپریل میں کابل کے دورے کے دوران دی گئی دعوت کے جواب میں طے پایا تھا۔ امیر خان متقی کی وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی معاملات پر ملاقاتیں متوقع تھیں۔

پاکستان کی جانب سے طالبان حکومت پر مسلسل دباؤ رہا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف سخت اقدامات کرے، جس کے بارے میں اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ وہ افغان سرزمین سے کارروائیاں کرتی ہے۔ تاہم طالبان نے ان دعوؤں کی تردید مسلسل کی ہے، جب کہ اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج پر واضح حکمت عملی بنانے میں ناکام، قیادت تقسیم راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟ اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا دورہ

پڑھیں:

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گفتگو میں پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول میں تعاون ممکن بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار

یہ رابطہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی روابط کا حصہ ہے، جو اقتصادی، سیکیورٹی، اور جیوپولیٹیکل تعاون کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار پاکستان امریکا تعلقات مارکو روبیو

متعلقہ مضامین

  • آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی
  • افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ پاکستان مؤخر
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ
  • افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی
  • افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان ملتوی
  • افغانستان کےوزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج لاہور پہنچیں گے، مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع
  • ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیاں آج پاکستان پہنچیں گے