فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنے حالیہ مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے پاکستان کو ایک نئے دور میں داخل ہوتا ملک قرار دیا ہے۔ تین اگست کو شائع ہونے والے اس مضمون میں فیلڈ مارشل کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے معمار کے طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف امریکی پالیسی سازوں سے براہِ راست رابطے میں ہیں بلکہ انہوں نے 18 جون کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں نجی ملاقات بھی کی جو خطے میں سفارتی تبدیلی کی علامت بن کر ابھری۔ مضمون کے مطابق یہ ملاقات پاکستان امریکا تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوئی ہے دی اکانومسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے "مردہ معیشت" قرار دیا اور اس پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی پالیسی کے تحت صرف 19 فیصد ٹیرف لاگو کیا گیا۔ امریکا اب پاکستان کے ساتھ تجارت، دفاعی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر پیش رفت کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیتا ہے مضمون میں امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کارکردگی کو سراہ رہے ہیں اور پاکستان کو جدید بکتر بند گاڑیاں، نائٹ وژن آلات اور دیگر فوجی ساز و سامان فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکا بھارت کی مبینہ تخریبی سرگرمیوں کا بھی ازسرنو جائزہ لے رہا ہےعالمی سطح پر سرمایہ کاروں اور سفارت کاروں کی توجہ کا مرکز بننے والے فیلڈ مارشل نے چین، خلیجی ممالک اور مغربی طاقتوں کے ساتھ متوازن تعلقات قائم رکھے ہیں۔ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان کی قیادت کو عوامی مقبولیت ملی ہے اور ان کے فیصلوں کو ملکی وقار کے تحفظ سے تعبیر کیا جا رہا ہے دی اکانومسٹ کے مطابق فیلڈ مارشل نے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کے خلاف بھرپور ردعمل دیا، جسے بین الاقوامی حلقوں میں جراتمندانہ اقدام سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ کے قریبی کاروباری حلقے پاکستان کے کرپٹو کرنسی اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عالمی سطح پر ایک بااثر اور حکمت عملی ساز رہنما کے طور پر ابھارا ہے جو ملکی مفادات کے تحفظ اور خطے میں توازن کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل پاکستان کی کے ساتھ رہا ہے
پڑھیں:
پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی، فیلڈ مارشل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب میں بھی شرکت کی، فیلڈ مارشل نے علمی و سماجی شخصیات سے ملاقات میں سول و ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ملتان گیریڑن کے دورے میں فارمیشن کی عملی تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پربریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل نے جوانوں کے اعلیٰ جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیت کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل کا علمی وسماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ گفتگو کا سیشن بھی ہوا، سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی، سول و ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شمولیت کی تقریب میں شرکت کی، جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ اسٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہیلی کاپٹرز نے مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں فائرپاور کا مظاہرہ کیا۔فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔