دنیا کے خوبصورت ترین سمجھے جانے والے گھونگھے ’پولی میٹا‘ (Polymita) کی نسل کو بچانے کے لیے کیوبا اور برطانیہ کے ماہرین نے مشترکہ کوششیں شروع کردی ہیں۔ یہ گھونگھے اپنی دلکش رنگت اور خوبصورت خول کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میک اپ کے لیے گھونگھے پال کر لاکھوں کمانے والی خاتون

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے ماہر حیاتیات نے یونیورسٹی آف ناٹنگھم (برطانیہ) کے ماہرین کے ساتھ مل کر 6 معروف اقسام کے ان نایاب گھونگھوں کی بقا کے لیے سائنسی تحقیق کا آغاز کیا ہے۔

گھونگھے خطرے میں کیوں؟

پولی میٹا درختی گھونگھے مشرقی کیوبا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں، مگر خول کی غیرقانونی تجارت کے باعث ان کی آبادی تیزی سے کم ہورہی ہے۔ ان گھونگھوں کے خول زیورات اور سجاوٹی اشیا میں استعمال کیے جاتے ہیں، اور آن لائن مارکیٹوں میں ان کی قیمت سینکڑوں پاؤنڈز تک جا پہنچی ہے۔ برطانیہ میں ایک ویب سائٹ پر 7 خولوں کی کلیکشن £160 میں فروخت کے لیے پیش کی گئی۔

ماہرین کی تشویش کیا ہے؟

یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے ارتقائی جینیات کے ماہر اور گھونگھوں کے ماہر پروفیسر اینگس ڈیوڈسن نے بتایا کہ ان گھونگھوں کی خوبصورتی ہی ان کے لیے خطرہ بن چکی ہے، لوگ انہیں جمع کرتے ہیں اور بیچتے ہیں۔ کچھ اقسام انتہائی نایاب ہو چکی ہیں اور اگر خول اکٹھے کرنے کا یہ سلسلہ جاری رہا تو یہ نسل معدوم ہو سکتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: پہلوانوں کی طرح کھانے والی یوٹیوبر ایک ماڈل جیسی دبلی پتلی، آخر ماجرا کیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور جنگلات کی کٹائی بھی ان گھونگھوں کی بقا کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔

قانونی پہلو

اگرچہ پولی میٹا گھونگھوں کو بین الاقوامی قوانین مثلاً کنونشن آن انٹرنیشنل ٹریڈ اِن انڈینجرڈ اسپیشیز کے تحت تحفظ حاصل ہے، لیکن ان قوانین پر عملدرآمد مشکل ثابت ہو ہا ہے۔ کیوبا میں خول سے گھونگھا نکالنا غیرقانونی ہے، لیکن صرف خول کی فروخت فی الحال قانونی ہے، جس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news برطانیہ بقا تحقیق خطرہ رنگین گھونگھے کیوبا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ کیوبا کے لیے

پڑھیں:

اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزرا کے قابض فوج کے سائے میں آبادکار گروہوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔ قابض ریاست کی جانب سے ایسی منظم اشتعال انگیزیاں اور الحاق کے غیر ذمے دارانہ مطالبات امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ایکس پر پوسٹ میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی یہ شرمناک کارروائیاں جان بوجھ کر فلسطین اور پورے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔ اس سے مشرق وسطیٰ مزید عدم استحکام اور تنازع کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر فوری جنگ بندی، ہر قسم کی جارحیت کے خاتمے اور ایک بااعتماد امن عمل کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب لے جائے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ طوفان فلورِس کی لپیٹ میں، انسانی زندگی کے لیے خطرے کی وارننگ جاری
  • اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، شہباز شریف
  • سی ڈی اے کی جانب سے ایرانی صدر کے استقبال میں مثالی انتظامات، شہر کو جھنڈوں اور انتہائی شاندار اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا
  • شہر بھر میں مشہور کراچی کا خوبصورت اسکول
  • غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں 3 افراد دریا میں ڈوب گئے
  • غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں بیٹی، پوتی اور بہنوئی دریا میں ڈوب گئے
  • پاکستان کا فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کیلئے خصوصی پلان تیار
  • خوبصورت یورپی ملک کا ویزا صرف ’’21 ہزار روپے‘‘ میں‌ کیسے حاصل کریں؟
  • عتیقہ اوڈھو کی شادی خطرے میں ، وجہ کیا؟