پاکستان میں سونے کے دام پھر بڑھ گئے، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا، ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے کی اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں فی تولہ چاندی 3953 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 37.
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 368 ڈالر تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ آخری بار سونے کی قیمت میں 6100 روپے اور عالمی مارکیٹ می فی اونس 61 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔ Post Views: 7
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کیا کرپٹو مارکیٹ کریش ہونیوالی ہے؟ بِٹ کوائن کی قیمت میں کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرپٹو کرنسی مارکیٹ نے نومبر کے آغاز پر شدید مندی کا سامنا کیا، جب صرف 12 گھنٹوں کے دوران سرمایہ کاروں کو 1.2 ارب ڈالر سے زائد کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ مارکیٹ کے ابتدائی سیشنز میں ہونے والی اس تیزی سے گراوٹ نے سرمایہ کاروں میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے اور ممکنہ نئے کریش کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بِٹ کوائن کی قیمت میں 4 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گر کر 105,699 امریکی ڈالر پر آگئی، جو گزشتہ تین ہفتوں کی کم ترین سطح ہے۔ ایتھریم بھی سات فیصد کمی کے بعد 3,583 امریکی ڈالر تک گر گیا، جو تقریباً تین ماہ کی نچلی سطح ہے۔
مارکیٹ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ تقریباً 1.08 ارب ڈالر کے ایسے معاہدے منسوخ ہوئے جن میں قیمتوں کے بڑھنے کی توقع تھی۔ دوسری جانب، متبادل کرپٹو کرنسیز (آلٹ کوائنز) کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچا۔ ایکس آر پی کی قیمت 7 فیصد گر کر 2.33 ڈالر پر آگئی جبکہ بی این بی، سولانا اور ڈوج کوائن میں 9 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
اکتوبر میں متوقع “اَپ ٹوبر ریلی” نہ آنے کے بعد نومبر کا آغاز بھی کرپٹو سرمایہ کاروں کے لیے مایوس کن ثابت ہوا ہے۔ کئی بڑے سرمایہ کار اور تجزیہ کار فی الحال محتاط حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہیں۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق، نومبر کے معاشی حالات غیر واضح ہیں جس کے باعث کرپٹو مارکیٹ میں غیر یقینی کی فضا بڑھ رہی ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد سرمایہ کاروں نے بتایا ہے کہ انہوں نے ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے اپنی سرمایہ کاری عارضی طور پر واپس نکال لی ہے۔