ہراساں کیے جانے سے روکا جائے، عالیہ حمزہ نے درخواست دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
عالیہ حمزہ: فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیل اور ہراساں کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر کے عہدے پر ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے سوال پوچھ لیا۔
درخواست گزار اور فیملی ارکان کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست گزار اور فیملی ارکان کو 2024 میں درج مقدمہ میں نامزد کر دیا گیا ہے، متعلقہ اتھارٹیز ہراساں کر رہی ہیں لیکن مقدمات کی تفصیلات نہیں دے رہیں۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار اور فیملی ارکان کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، درخواست گزار اور فیملی ارکان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: درخواست گزار اور فیملی ارکان عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی کا پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان
پشاور:وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہدا کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے۔
کے پی پولیس جن دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں، شہدا کی فیملی کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہم نے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں، پولیس تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، 24 سو پولیس اہلکار مزید بھرتی کر رہے ہیں۔