وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی قوم کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے اور بھارت کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یومِ استحصال بھارت کی ریاستی بربریت اور ظلم و جبر کی ایک سنگین یاد دہانی ہے اور بھارت کا غیر قانونی قبضہ نہ صرف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے بھی ایک مستقل خطرہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کو خاموش کرانے کی کوششیں بھارت کے وسعت پسند اور انتہا پسندانہ ایجنڈے کا واضح ثبوت ہیں مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کی جستجو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے باز رکھے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار اقلیت بنانے کی سازشیں جاری ہیں مگر پاکستان ان کے جائز حقوق کے حصول تک ہر ممکن سیاسی سفارتی اور اخلاقی تعاون جاری رکھے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم نے آج اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرلیا ہے اور اب وہ برطانیہ کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Ansa Awais Content Writer