لائی چھنگ ڈے کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی شرح میں شدید کمی ، تائیوان کے تازہ ترین سروے پر سی ایم جی کا تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
لائی چھنگ ڈے کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی شرح میں شدید کمی ، تائیوان کے تازہ ترین سروے پر سی ایم جی کا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
بیجنگ : حال ہی میں ، امریکہ نے نام نہاد “مساوی محصولات ” ایڈجسٹمنٹ کے ایک نئے دور کا اعلان کیا ، جس میں چین کے تائیوان علاقے پر 20 فیصد ٹیرف بھی شامل ہے۔ تائیوان کے عوام نے اس بات پر بڑی تشویش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے اضافی محصولات تائیوان کی صنعت کو شدید متاثر کریں گے اور تائیوان کو امریکی مصنوعات کے لئے ڈمپنگ کی جگہ بنا دیں گے ، ایسے میں لائی چھنگ ڈے نے اپنے ردعمل میں کہا کہ تائیوان کا ان محصولات پر جوابی کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، اور وہ امریکہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرسکتے ہیں اور خریداری کو بڑھا سکتے ہیں۔ تائیوان میں زندگی کے تمام شعبوں کے افراد نے اس اعلان پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تائیوان کے میڈیا نے حال ہی میں نشاندہی کی ہے کہ تائیوان کا غیر ملکی تجارت پر موجودہ انحصار 50 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے اور اس سال کی پہلی ششماہی میں اس کی کل برآمدات میں امریکہ کو کی جانے والی برآمدات کا حصہ 28 فیصد رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی محصولات کا تائیوان پر بہت بڑا اثر پڑا ہے۔ اس کے علاوہ ، اپریل کے آغاز سے جولائی کے آخر تک ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیو تائیوان ڈالر کی شرح تبادلہ میں تقریبا 11 فیصد اضافہ ہوا۔ اعلی محصولات اور بڑھتی ہوئی شرح تبادلہ نے تائیوان کی برآمدی کمپنیوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔جہاں تک لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کے حکام نے دعوی کیا کہ امریکہ سے “محصولات میں دوبارہ کمی” کا امکان ہے،
امریکی تجارتی نمائندے گریر نے حال ہی میں میڈیا کو بتایا کہ امریکہ کی طرف سے عائد محصولات کا نیا دور “بنیادی طور پر طے شدہ” ہے اور بیرونی دنیا کو مستقبل قریب میں ان محصولات میں کمی کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ تائیوان میں رائے عامہ نے تنقید کی ہے کہ لائی چھنگ ڈے اب عوام کو دھوکہ دینے اور تائیوان کا مستقبل خراب کرنے میں مصروف ہیں.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین، شی زانگ نے گزشتہ 60 سالوں میں معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں چین، شی زانگ نے گزشتہ 60 سالوں میں معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ میں موجودگی کی شرح 44.3 فیصد تک پہنچ گئی چین مسلسل 12 سال سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی شرح
پڑھیں:
چارلی کرک کے قتل سے متعلق تبصرہ کرنے پر امریکی کامیڈین پر پابندی عائد
معروف امریکی کامیڈین اور میزبان جمی کیمل کو لائیو شو میں چارلی کرک کے قتل سے متعلق بات کرنا مہنگا پڑگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمی کیمل کے شو پر حالیہ متنازع تبصرے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمی کیمل نے اپنے شو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند سماجی کارکن چارلی کرک کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا میں کچھ حلقے اس قتل کا الزام ایک بچے پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جمی کیمل نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا چارلی کرک کے قتل پر ردعمل ایک سنجیدہ رہنما کا نہیں تھا بلکہ وہ ایسے برتاؤ کرتے دکھائی دیے جیسے کوئی بچہ اپنی پسندیدہ چیز نہ ملنے پر ناراض ہو۔
کامیڈین کی جانب سے ان تبصروں کو غیر ذمہ دارانہ اور حساس واقعے پر غیر سنجیدہ رویہ قرار دیتے ہوئے ٹی وی چینل نے فوری طور پر شو کی نشر و اشاعت روک دی۔
خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا اداروں پر تعصب پھیلانے کے الزامات کے تحت قانونی کارروائیوں کو وسیع کردیا۔ جمی کیمل کے شو پر پابندی نے امریکی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
Post Views: 5