قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیش کی گئی مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )قومی اسمبلی میں بھارت کی جانب سے 2019 میں کیے گئے متعصبانہ اقدامات کی مذمت کے لیے یوم استحصال کشمیر‘ کے موقع پر پیش کی گئی مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہیں.
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی انہوں نے کہا کہ بھارت کے معتصابہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے یوم استحصال کشمیر پر قرار داد پیش کی، دونوں قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں جبکہ وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے بھی ایک قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت کے معتصابہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم رکھے ہوئے ہیں، حالیہ معرکہ حق نے بھارتی غرور کو خاک میں ملادیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قرارداد میں کہا گیا قومی اسمبلی میں شازیہ مری پیش کی
پڑھیں:
آئی ایس پی آر کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ ’’انسانوں کے جہاں میں‘‘ جاری
آئی ایس پی آر نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ ’’انسانوں کے جہاں میں‘‘ جاری کر دیا۔آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو سلام اور بھارتی ظلم کے خلاف ایک گونج دار پیغام ہے، بھارتی ظلم کی بدولت جنت نظیر وادی کشمیر آج بھی شعلوں میں جل رہی ہے، اپنے لہو سے حق کی داستان لکھنے والے کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی لینے کا عزم کر رکھا ہے۔نغمے میں کشمیریوں کو حقِ خودارادیت لے کر دینے کے پاکستان کے عزم کی ترجمانی کی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور حیوانیت پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا پیغام دیا گیا ہے، دنیا کے ساتھ نہ دینے کے باوجود پاکستان کا ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کا واضح پیغام دیا گیا۔