پاک فوج کے سربراہان کا یوم استحصال پر کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) پاک فوج کے سربراہان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے، بھارت کا کشمیر پر غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کے جابرانہ اقدامات خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا رہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کشمیری عوام پاک فوج کے
پڑھیں:
یوم استحصال کشمیر پر اظہاریکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان واضح کرتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔ بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا۔ یہ ایوان مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کا سب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ سمجھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان کشمیری بہن بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان واضح کرتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔ بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا۔ یہ ایوان مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کا سب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ سمجھتا ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ یہ ایوان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔