وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔

یومِ استحصَال کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے، 5 اگست 2019 کے بعد اس نے ظلم و جبر، آبادیاتی تبدیلی، ذرائع ابلاغ پرقدغن اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری جیسے اقدامات سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار ، کا یومِ استحصَال کے موقع پرویڈیو پیغام

بھارت گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد اس نے ظلم و جبر، آبادیاتی تبدیلی، ذرائع ابلاغ پر قدغن ، اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری… pic.

twitter.com/H1SgVSaPB6

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 4, 2025

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔

’انشا اللہ پاکستان اہل کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا، جب تک انہیں ان کا حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتا، اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کو ان کا جائز حق عطا فرمائے۔‘

یہ بھی پڑھیں:

یوم استحصال کے موقع پر سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کے لیے یوم مزاحمت کی حیثیت رکھتا ہے، اور اس دن ہمیں اپنی جدوجہد آزادی کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک رکی نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوئی ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو جبری طور پر اپنا حصہ بنانے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوئی یکطرفہ کارروائی یا اس کی پارلیمنٹ کی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی اہمیت کو کم نہیں کرسکتی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے اُس پار بسنے والے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ راجہ فاروق حیدر نے پاکستانی عوام، حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے پاک فوج کی 75 سالہ حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نے ہر موقع پر کشمیریوں سے اپنی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے کشمیری عوام کے حق میں دئیے گئے تاریخی بیان کو سراہتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وہ کشمیریوں کے مؤقف کی بھرپور ترجمانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

راجہ فاروق حیدر نے کشمیری عوام کی طرف سے مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپس میں تقسیم ہونے کے بجائے یکجہتی کے ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے بھی توقع ظاہر کی کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی کو مزید فروغ دیں گی۔ آخر میں انہوں نے پاکستان کے میڈیا، دانشور طبقے اور تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ محبت اور حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار پیپلز پارٹی حق خودارادیت راجہ فاروق حیدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کشمیری عوام مسلم لیگ وزیر خارجہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پیپلز پارٹی حق خودارادیت راجہ فاروق حیدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کشمیری عوام مسلم لیگ راجہ فاروق حیدر نے اقوام متحدہ کی کی قراردادوں کشمیری عوام ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے کہ کشمیری اسحاق ڈار انہوں نے

پڑھیں:

سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین، معروف کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پروفیسر عبدالغنی بھٹ کی جدوجہدِ آزادی کشمیر میں تاریخی کردار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے اہل خانہ اور کشمیری عوام سے یکجہتی اور دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

اور کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے وقف کی۔ آزادی کشمیر کی تحریک میں پروفیسر عبد الغنی بھٹ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات کشمیری تحریک آزادی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نےاللہ تعالیٰ سے مرحوم عبدالغنی بھٹ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • بابا گرونانک کے جنم دن پر بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
  • موجودہ حکومت نے ملک کو پولیس اسٹیٹ میں بدل دیا ، شاہد خاقان عباسی
  • اسرائیلی جارحیت؛ پاکستان کا اقوام متحدہ میں فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ
  • پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ
  • پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
  • تاریخ گواہ ہے کہ قربانیوں سے جنم لینے والی تحریکیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں، عزیر احمد غزالی
  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس