’’انسانوں کے جہاں میں‘‘۔۔۔ 5اگست یومِ استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یومِ استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ’’انسانوں کے جہاں میں‘‘ جاری کر دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو سلام اوربھارتی ظلم کے خلاف ایک گونج دار پیغام ہے ۔
10،10سال کی سزا ریوڑیوں کی طرح بانٹی گئیں،کل پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
بھارتی ظلم کی بدولت جنت نظیر وادیٔ کشمیر آج بھی شعلوں میں جل رہی ہے ، آئی ایس پی آر کے نغمے میں اپنے لہو سے حق کی داستان لکھنے والے کشمیریوں کا بھارتی تسلط سے آزادی لینے کےعزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔
نغمے میں کشمیریوں کو حقِ خودارادیت لے کر دینے کے پاکستان کے عزم کی ترجمانی کی گئی ہے ،نغمے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور حیوانیت پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا پیغام شامل ہے
نغمے میں دنیا کے ساتھ نہ دینے کے باوجود پاکستان کا ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کا واضح پیغامدیا گیا ہے ۔
بچوں کو گود لینے کے بہانے امریکا اسمگلنگ، نجی این جی او کی چیئرپرسن گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
یومِ استحصال کشمیر 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے؛ عطاء اللہ تارڑ
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر پانچ اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے، بھارت نے اس روز مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ مزید بڑھانے کے لئے اس کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی اور کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی حکومت بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور وہاں ناجائز قبضہ قائم کئے ہوئے ہے۔ پوری دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس یوم استحصال کے موقع پر 5 اگست 2019ء کے اقدامات اور بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس دعا اور امید کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھارت کا غاصبانہ اقدام واپس ہوگا اور کشمیریوں کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے۔
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا