چینی مافیا کے خلاف لاہور میں پیرا فورس ان ایکشن، 400 بوریاں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 اگست 2025ء)چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف پیرا فورس کی لاہور کے علاقہ منصورہ میں بڑی کاروائی کی گئی، چینی ذخیرہ کرنے والواں کے خلاف آپریشن ایس ڈی او پیرا فورس تحصیل علامہ اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال کی نگرانی میں ہوا، ضبط شدہ 400چینی کی بوریاں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں جنہیں سرکاری چینلز سے مارکیٹ میں لا کر عوام تک پہنچایا جائے گا اور چینی کو عوام کی دستیابی کے لیے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔