غریدہ فاروقی کے بعد ڈاکٹر عمر عادل نے اداکارہ ریشم سے بھی مانگ لی، لیکن کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
ڈاکٹر عمر عادل ایک سینئر پاکستانی آرتھوپیڈک سرجن، فلم و ٹی وی کے نقاد اور تجزیہ کار ہیں انہوں نے حال ہی میں اداکارہ ریشم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آپس کی دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں۔
عمر عادل جو پی ٹی وی کے دور سے ٹیلی ویژن پر نظر آ رہے ہیں اور اپنے بے لاگ تبصروں کے لیے مشہور ہیں۔ وہ سلیبریٹیز، سیاست دانوں، اور معاشرتی روایات کو نشانہ بناتے ہیں جس سے تنازعات جنم لیتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے وی لاگز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ اس وقت وہ اپنے شو لاؤڈ اسپیکر کی میزبانی کر رہے ہیں، جس میں وہ مختلف مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں اور شو بز کی تنازعات پر بات کرتے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں فلم اسٹار ریشم کے بارے میں سخت تبصرے کیے تھے، جس پر ریشم نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں ڈاکٹر عمر عدیل کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔
حال ہی میں ڈاکٹر عمر عدیل نے اپنے ایک وی لاگ میں ریشم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آپس کی دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں، جیسا کہ ان کے مشترکہ دوستوں اور خیر خواہوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ ٹیلی ویژن پر ایسے تنازعات نہیں ہونے چاہیئں۔
انہوں نے کہا، ریشم آئیے ہم ایک دوسرے کو معاف کریں اور ایک نئی دوستی کا آغاز کریں۔ آئیے ایک نیا آغاز کریں اور ان لوگوں کو جلنے کا موقع دیں جو ہماری مضبوط رشتہ دیکھ کر حسد کرتے ہیں۔ زندگی پہلے ہی بہت مشکل ہے آئیے ان مسائل کو حل کریں، میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عمر عادل نے اینکر غریدہ فاروقی سے غیر مشروط معافی مانگ لی
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ میں ریشم کا بہت شکر گزار ہوں۔ ان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، وہ میرے لیے مشکل وقت میں سب سے بڑی اخلاقی حمایت تھیں۔ میں پھر سے ریشم سے درخواست کرتا ہوں کہ ہم ایک نیا آغاز کریں، آئیے وہ بھائی بہن بن جائیں جو ہم کبھی تھے۔ جھگڑے سب میں ہو جاتے ہیں، میں دونوں کے لیے دعا گو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اللہ ان کے دل میں میرے لیے وہی محبت، احترام اور رحم ڈالے جو میرے دل میں ان کے لیے ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے اداکارہ ریشم اور اداکار احمد علی بٹ کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں خوشبو کی بوتل کھولوں تو ماحول معطر ہو جائے گا، لیکن اگر گٹر کا ڈھکن کھول دیا جائے تو بدبو، تعفن اور گھٹن پھیل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین سے متعلق غیراخلاقی زبان: ’عمر عادل کو انجام بھگتنا پڑے گا‘
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اُس سے نہ محبت ہے نہ نفرت، کیونکہ یہ احساسات اہم لوگوں کے لیے ہوتے ہیں۔ میں تو اُس کو جانتا بھی نہیں۔ ہاں، مجھے اُس پر ترس آتا ہے کیونکہ وہ اپنی عمر کے اس حصے میں ہے جہاں اُس نے اپنا سب کچھ کھو دیا۔ چاہنے والے، کیریئر، شہرت، سب کچھ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمرعادل متعدد تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں۔ گزشتہ برس پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد انہوں نے غریدہ فاروقی سے بھی غیر مشروط معافی مانگی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی اداکارہ ریشم عمر عادل عمر عادل معافی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی اداکارہ عمر عادل معافی اداکارہ ریشم حال ہی میں ڈاکٹر عمر انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا، فواد چوہدری
راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آنا چاہیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پیٹرن چینج ہوا ہے اب انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹرائل رکھا ہے، عمران خان کی سماعتوں میں میڈیا اور فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے، کیوں اتنا خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر لیک ہو جائے گی؟ سارے قیدیوں کو پیشی کا موقع ملتا ہے سب کیسز میں پیش ہوتے ہیں، سپریم کورٹ سے تصویر لیک ہوئی تھی تو آدھی سپریم کورٹ کو معطل کرنا پڑا۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آنا چاہیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا، یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے جو پاکستان پر ہوا ہے، برطانیہ کے بعد امریکا میڈل ایسٹ کو کنٹرول کر رہا تھا، اب پاکستان کو موقع ملا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ مل کر اپنا نام بنائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت دنیا میں مکمل طور پر آئسولیٹ ہوچکا، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، بانی کا ٹرائل کرنا ہے تو اوپن کریں ہر طرف پکڑ لو ماردو ایسے نہیں ہونا چاہیے، ہمیں اسپیس ملے گا تو ہم سیاست کرسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی سیاسی حکمت عملی نہیں ہے۔