ماں باپ 10 سالہ بیٹے کو بارسلونا ایئرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر فلائٹ پر چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسپین کے شہر بارسلونا کے ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو اس وجہ سے تنہا چھوڑ دیا کہ اس کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا تھا، اور وہ لوگ اپنی فلائٹ مس نہیں کرنا چاہتے تھے۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق، بارسلونا کے جوزیپ تاردیلاس بارسلونا ایل پرات ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے وابستہ ایک خاتون لِلیان نے اس واقعے کو TikTok پر شیئر کیا۔
لِلیان کے مطابق، بچہ اسپین کا شہری تھا اور اسپینش پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، لیکن اس پر ویزا کی بھی ضرورت تھی جو موجود نہیں تھا، اس لیے اسے سفر کی اجازت نہیں ملی۔ والدین نے اسے ایئرپورٹ پر چھوڑ کر ایک رشتے دار کو فون کیا کہ وہ آ کر بچے کو لے جائے، جبکہ خود پر سکون انداز میں جہاز پر سوار ہو کر روانہ ہو گئے۔
ایئرپورٹ عملے کو جب بچہ اکیلا ملا تو انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ بعد میں طیارے کے پائلٹ سے بھی رابطہ کیا گیا، جس نے تصدیق کی کہ والدین واقعی سفر پر روانہ ہو چکے ہیں، اور ان کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔
پولیس نے والدین کو تلاش کر کے واپس بلایا اور معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ والدین پر کسی قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا یا ان کی قومیت کیا تھی۔
ایئر ٹریفک کنٹرول کی خاتون نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی ماں باپ صرف پاسپورٹ اور ویزا کی کمی کی وجہ سے اپنے دس سالہ بیٹے کو تنہا چھوڑ کر روانہ ہو جائیں؟"
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پر
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاکپولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔