ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول طے
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 23 اگست کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی جا سکے۔
بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے دورے میں بنگلہ دیشی ہم منصب، مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کریں گے۔جس میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
پنوعاقل میں پی ٹی آئی کی کفن پوش احتجاجی ریلی،بانی کے حق میں نعرے بازی
????#LATEST: Deputy PM&FM of Pakistan @MIshaqDar50 is scheduled to arrive in Dhaka on 23 August to discuss ways to strengthen coordination with Bangladesh
???????????????? pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے پرگفتگو
سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی استحکام، تجارت، اور معاشی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اسکے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو کی۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ، ڈاکٹر مسعود پژشکیان کے سرکاری دورۂ پاکستان کے وفد کا حصہ ہیں۔