کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے اپگریڈیشن میں بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ عالمی معیار کے تحت جناح انٹرنیشنل کے رن وے اپگریڈیشن میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ کراچی ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی (پی کیو سی) تعمیر قبل از وقت مکمل کرلی گئی۔
پی اے اے نے کہا کہ رن وے 07L/25R پر جدید سلیپ فارم ٹیکنالوجی سے تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا، 'پیومنٹ کوالٹی کنکریٹ' (پی کیو سی) کا مرحلہ صرف سات ماہ میں مکمل کر لیا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم کی تمام اشیاء موصول ہو چکیں، لائٹنگ سسٹم کی تنصیب اور دیگر تکمیلی کام جاری ہیں، رن وے سینٹر لائن اور ٹیکسی وے مارکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔