’نمبرون گلوکار ہوں‘ چاہت فتح علی خان کا دعویٰ، راحت اور عاطف اسلم کا کون سا نمبر؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سوشل میڈیا پر اپنے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے نمبرون گلوکار ہیں۔
چاہت فتح علی خان حال ہی میں عدیل جٹ کے پوڈکاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے خود کو پاکستان کا نمبر 1 گلوکار قرار دیا جبکہ عاطف اسلم کو دوسرے اور راحت فتح علی خان کو تیسرے نمبر پر رکھا۔
چاہت فتح علی خان نے کہا، عاطف اسلم اچھے ہیں۔ ’ایک نئی آواز سامنے آئی تھی۔ اگرچہ ان کا آغاز اتنا اچھا نہیں تھا لیکن اب وہ پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ لوگ نئے گلوکاروں کو سننا چاہتے ہیں، اس لیے عاطف اس وقت پاکستان میں دوسرے نمبر کے گلوکار ہیں۔ جبکہ پہلے نمبر پر وہ خود ہیں‘۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ راحت فتح علی خان کو کس نمبر پر رکھیں گے اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ راحت بھائی بھی ٹھیک ہیں، عاطف اسلم کے بعد راحت فتح علی خان کو رکھ لیتے ہیں
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے اور کسی نے ان کا مذاق اڑایا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ پہلے نمبر پر آپ ہی ہیں لیکن آخری طرف سے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان جان بوجھ کر ایسے بےوقوفوں والے بیان دیتے ہیں تاکہ شہرت حاصل کر سکیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم اس بیان کو سن کر کونے میں رو رہے ہیں۔ شانی نامی صارف نے کہا ’کروڑوں دلوں کا نقصان چاہت فتح علی خان‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چاہت فتح علی خان راحت فتح علی خان عاطف اسلم نمبر ون گلوکار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان راحت فتح علی خان نمبر ون گلوکار چاہت فتح علی خان راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
معروف امریکی گلوکار طیارے کے حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک
امریکہ کے معروف کنٹری میوزک گلوکار اور نغمہ نگار بریٹ جیمز ایک فضائی حادثے میں اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹ جیمز کے نجی ہوائی جہاز کا حادثہ ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر فرانکلن کے قریب پیش آیا، جہاں طیارہ کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔
57 سالہ بریٹ جیمز، ان کی اہلیہ میلوڈی ولسن اور بیٹی میرل میکس ویل ولسن نجی طیارے میں سوار تھے۔ یہ طیارہ امریکی شہر نیش ول کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک اسکول کے قریب کھیت میں گرا تاہم اس حادثے میں طیارے موجود افراد کے علاوہ کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا معلوم کی جاسکیں۔
یاد رہے کہ بریٹ جیمز گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار اور نغمہ نگار تھے جنہوں نے کئی مقبول گیت تحریر کیے اور گائے جو مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔ ان بریٹ جیمز کی اچانک موت نے امریکی میوزک انڈسٹری کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔