پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی، خواجہ آصف کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ ’آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔
اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ ’بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا، وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دان تو بیوروکریسی کا بچا کھچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست دانوں کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت، انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلید کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ جون 2025 میں وفاقی کابینہ کے اہم رکن (وزیر دفاع) خواجہ آصف نے ملک میں رائج ’ہائبرڈ نظام‘ کے لیے تعریفی کلمات کہے تھے۔
یہ اصطلاح اُس غیر رسمی طاقت کی تقسیم کے بندوبست کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، جس کے تحت ملک کی فوج موجودہ سول حکومت پر خاصا اثر رکھتی ہے، اور ریاست کے امور چلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوپہر کے کھانے پر ہونے والی ملاقات کو ’ہائبرڈ ماڈل آف گورننس‘ کی کامیابی قرار دیا تھا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: وزیر دفاع
پڑھیں:
آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی، خواجہ آصف
فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ 4 ارب روپے بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کا نہ پلاٹ، نہ غیرملکی شہریت کیونکہ انھیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ پاک سرزمین کو یہ بیوروکریسی ناپاک کر رہی ہے۔