سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے، کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے.

 

شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی. انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے.   

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیاں چھونے لگی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر لی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 164 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا یہ تیزی اس وقت دیکھی گئی جب گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 984 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اس مسلسل تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ کر دیا ہے ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری دیکھنے میں آئی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہوئی اور یہ 282 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 50 پیسے پر آ گیا 

متعلقہ مضامین

  • تاریخ پر تاریخ رقم، پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
  • پاکستان اسٹاک میں تاریخی دن، 100انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار کی سطح عبور کرگیا
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیاں چھونے لگی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 43ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
  • سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ! انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار کا سنگ میل عبور
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی