پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی راہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا کے کیس میں پی ٹی آئی راہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی راہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا کے کیس میں شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی، درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے گزشتہ ہفتے 9 مئی کیس میں زرتاج گل اور شبلی فراز کو قید کی سزا سنائی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی حفاظتی ضمانت کی پشاور ہائیکورٹ نے
پڑھیں:
پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
پشاور:حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔
اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔