کل ہمارے قافلے تفتان کیلئے روانہ ہونگے، کوئٹہ کے زائرین
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ زیارات پر مذہبی رسومات ادا کرنا ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے۔ ہمارے راستے کیوں بند کئے جا رہے ہیں، زیارات پر جانا ہمارا قانونی حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علماء کونسل، بلوچستان شیعہ کانفرنس اور علمدار بس ایسوسیشن نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ سے قافلے تفتان بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری و دیگر نے کہا کہ زائرین کا بلوچستان کے راستے سے ایران جانے کا سلسلہ کافی سالوں سے جاری تھا۔ پاکستانی اور ایرانی حکام میں طے پایا تھا کہ ایران کے لئے امیگریشن 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔ اس فیصلے کے دس دن بعد وفاقی حکومت کی جانب سے زائرین کے زمینی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں زائرین نے ایرانی ویزے لگوائے ہیں، سفری اخراجات دے چکے ہیں۔ 2 دن تک زائرین اگر ایران نہ پہنچ سکے تو ان کے اربوں روپے ضائع ہوجائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ زیارات پر مذہبی رسومات ادا کرنا ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے۔ ہمارے راستے کیوں بند کئے جا رہے ہیں، زیارات پر جانا ہمارا قانونی حق ہے۔ ہوائی سفر کافی مہنگا پڑتا ہے، صرف پرواز کا کرایہ 2 لاکھ روپے ہے۔ 60 ہزار افراد نے ویزے لگوائے لیے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل ہم اپنے طور پر قافلے روانہ کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زیارات پر
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔