اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے ساتویں زراعت شماری کے اعداد وشمار جاری کر دئیے۔ ملک میں زراعت سے وابستہ گھرانوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 17 لاکھ، زیرکاشت رقبہ پانچ کروڑ 28 لاکھ ایکڑ، مویشیوں کی تعداد 25 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے 14 سال بعد ہونے والی ساتویں زراعت شماری 2024 ’ مربوط ڈیجیٹل شمار’ کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا، اس میں زراعت، مویشیوں اور زرعی مشینری کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں زراعت شماری 2024ء کے ذریعے پہلی بار پاکستان میں زرعی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں مکمل طور پر مربوط ڈیجیٹل طریقہ کار کا کامیابی سے نفاذ کیا گیا۔ اعداد و شمار وفاقی اور صوبائی سطح پر زرعی پالیسیوں کی تشکیل، وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے اور اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 14 سال کے وقفے سے ہونے والی ساتویں زراعت شماری کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ زرعی گھرانوں کی تعداد جو 2010ء میں 83 لاکھ تھی، 2024ء میں بڑھ کر ایک کروڑ 17 لاکھ ہو گئی۔ زراعت شماری کے نتائج کے مطابق ملک میں مویشیوں کی تعداد میں 2006ء سے سالانہ 3.

18 فیصد کی رفتار سے اضافہ ہوا ہے۔ ساتویں زراعت کے نتائج کے مطابق 2024ء میں ملک میں 9 کروڑ 58 لاکھ بکریاں، 5 کروڑ 58 لاکھ گائیں، 4 کروڑ 77 لاکھ بھینسیں، 4 کروڑ 45 لاکھ بھیڑیں، 15 لاکھ اونٹ اور 48 لاکھ گدھے تھے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ساتویں زراعت شماری کی تعداد کے نتائج

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم