Express News:
2025-08-07@09:14:56 GMT

امریکاکے 7 رکنی وفد کا خانیوال میں فان گرو فارمز کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

امریکا کے 7 رکنی وفد نے خانیوال میں  "فان گرو فارمز" کا دورہ کیا جہاں ایس آئی ایف سی اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت" فان گرو" کے زرعی شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

امریکی وفد نے "فان گرو فارمز" کے  دورے  کے دوران  زرعی جدت اور جدید ٹیکنالوجی پر اظہارِ اطمینان کیا اور "فان گرو فارمز "پر جدید مشینری،  ہائی ایفیشنسی ایریگیشن سسٹم اور ویلیو ایڈڈ اجناس کی نمائش  کی پذیرائی کی۔

وفد نے جدید مویشی پال نظام، آئی وی ایف اور جینیاتی تحقیق پر مبنی لیبارٹریوں  کو سراہا اور پائیدار زرعی ترقی کیلئے اعلیٰ معیار کے موسمی اثرات سے  مزاحم بیجوں  کی فوری دستیابی پر زور دیا۔

"فان گرو "کے  اقدامات گرین پاکستان انیشیٹو اور ایس آئی ایف سی کی قومی زرعی پالیسی سے ہم آہنگ قرار دیے گئے، زرعی جدت، پیداوار میں اضافے اور برآمدات کے  مواقع بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کے  کلیدی کردار کو سراہا گیا۔

امریکی وفد نے پاکستان کے نجی شعبے میں زرعی اصلاحات کو بین الاقوامی تعاون کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا، ایس آئی ایف سی کی معاونت  سے زرعی جدت ، مویشیوں کی  پیداواری صلاحیت اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فان گرو فارمز وفد نے ایف سی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی کاشتکاروں کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے سستے قرضوں تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔اسلام آباد میں زرعی قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ دیکھا جائے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو کم شرح سود پر قرضے حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت ان کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آسان مالی معاونت فراہم کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک (ZTBL) کی اصلاحات کو تیز کرنے اور بینک کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

اس کے علاوہ انہوں نے نجی بینکوں کو بھی چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پر کم شرح سود والے قرضے دینے کی ترغیب دینے کی ہدایت دی۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ ہر تین ہفتے بعد ایک اجلاس کی صدارت کریں گے تاکہ زرعی قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔اجلاس میں ZTBL کی اصلاحات، موجودہ کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ نجی بینکوں نے بھی اپنے زرعی قرضوں کے پروگرامز کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔کئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ZTBL کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے اور زرعی قرضوں تک رسائی کو بڑھایا جائے۔

 

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
  • 17 ہزار زمینداروں کے پاس 100 ایکڑ سے زیادہ زمین، مویشیوں کی تعداد 25 کروڑ سے متجاوز، زراعت شماری کے نتائج
  • پاکستان میں زیرکاشت رقبہ 5.28 کروڑ ایکڑ، مویشیوں کی تعداد 25.10 کروڑ ہو گئی
  • ملک میں زرعی گھرانوں کی تعداد میں اضافہ، مویشی کی سالانہ شرح نمو 18.3 فیصد ریکارڈ
  • زراعت شماری 2024: جدید ٹیکنالوجی اور شفافیت کے ساتھ 14 سال بعد تاریخی واپسی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کاشتکاروں کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی کی ہدایت
  • کسانو ں کو کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
  • ایف اے او کا برطانیہ کے اشتراک سے افغانستان میں زرعی منصوبہ
  • تحریک تحفظِ آئین کا شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس کو خط، از خود نوٹس اور 3 رکنی ججز کمیٹی تشکیل کا مطالبہ