پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے خصوصی ملاقات میں آزادی کی کہانی بتاتے ہوئے قومی شعور کا پیغام جاری کیا ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر جدوجہدِ آزادی کے شاہد اور عظیم فنکار مصطفیٰ قریشی سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں اور آزادی کے وقت کے جذبات شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے، تو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور پاکستان کے قیام کا جوش ان کے دل و دماغ میں بس گیا تھا۔

مصطفیٰ قریشی کے مطابق، وہ گلیوں میں پاکستان کا جھنڈا تھامے "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی آزادی کی خواہش دل میں تھی، مگر اس وقت اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ غلامی اور آزادی میں کیا فرق ہوتا ہے کیونکہ جب ہم انگریزوں کے غلام تھے تو ہمیں پتہ ہی  نہیں تھا کہ آزادی ہوتی کیا ہے۔

ان کے مطابق قائداعظم نے قوم کو آزادی کی قدر سکھائی اور یہ بتایا کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ مصطفیٰ قریشی نے فن کے ذریعے قومی شعور بیدار کرنے کو اپنی ذمہ داری قرار دیا۔

پاکستان کے ہیرو نے اس موقع پر پوری قوم سمیت ان تمام فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ملک و ملت کے شعور کو اجاگر کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آزادی کی

پڑھیں:

بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، سید مصطفی کمال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم نے جس طرح متحد ہو کر حالیہ جنگ میں بھارت کو شکست دی، مستقبل میں بھی ہمیں اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل اور جذبات ہمارے کشمیریوں بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، بھارت نے ظالم ہے اور اپنے ظلم کو جاری رکھنے کیلئے بھارت نے پاکستان میں کئی محاذ کھولے تاکہ مسئلہ کشمیر پس پشت چلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت اور بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، بھارت نے کراچی میں بھی محاذ کھول رکھا تھا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے کراچی میں فنڈنگ کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے، پاکستان میں اب دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، کراچی میں امن ہے، حالیہ جنگ میں فتح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہوں، افواج پاکستان، حکومت، تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم جس نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا اس پر مبارکباد دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ اس اتحاد کو قائم و دائم رکھے، یہ ہمارے سیکھنے کا بہترین موقع ہے، بھارت پاکستان میں پراکسیز کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی واقعہ ہو تو الزام براہ راست پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے، ہمیں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا ہو گا، ہمیں اپنے نوجوانوں کو آگاہ کرنا ہو گا کہ بھارت ہمارا دشمن ہے، بھارت کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی دیوار بن گئی، بھارت کو شکست فاش ہوئی اور اب اسے اندرونی اور عالمی سطح پر مسلسل ناکامی کا سامنا ہے، ہمیں اپنے اندرونی اختلافات کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیروز آف پاکستان: ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ کی روشن داستان
  • یومِ آزادی 2025 کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری
  • ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘، معرکہ حق یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری
  • بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، سید مصطفی کمال
  • ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے: مصطفیٰ کمال
  • قومی یکجہتی، استحکام اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے، قومی استحکام پاکستان کانفرنس
  • ظلم کی کوئی عمر نہیں ہوتی، وہ دن ضرور آئے گا جب جموں و کشمیر کے مظلوم عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام
  • جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار
  • مفرور ارکان پارلیمنٹ احتجاج کیلئے اڈیالہ جیل نہیں آئیں گے؛  اندر کی کہانی